
اگر آپ نے کبھی غور کیا ہو تو دیکھا ہوگا کہ مختلف چیزوں پر انسانی شکلیں بنی دکھائی دیتی ہیں۔
مگر ہمیں مختلف چیزوں کو دیکھ کر چہرے کا خیال کیوں آتا ہے؟
اس کی وجہ کافی دلچسپ ہے مگر اس سے پہلے یہ جان لیں کہ نظروں کے اس دھوکے کو Face pareidolia کہا جاتا ہے۔
ایک تحقیق کے مطابق چہرے کے ساتھ ساتھ لوگ عمر، جذبات اور صنف کو بھی چیزوں میں دیکھتے ہیں۔
مگر زیادہ دلچسپ انکشاف یہ ہوا کہ چیزوں پر نظر آنے والے زیادہ تر چہروں کو مردانہ چہرے تصور کیا جاتا ہے۔
محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے صنفی تصور کے حوالے سے چونکا دینے والا تعصب ثابت ہوتا ہے اور اس طرح کے زیادہ تر چہروں کو مردانہ قرار دیا جاتا ہے۔
اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے دریافت کیا کہ 34 فیصد افراد کو یہ چہرے خوش باش نظر آتے ہیں، 19 فیصد کو یہ کسی الجھن کا شکار لگتے ہیں جبکہ 14 فیصد کو لگتا ہے کہ ان چہروں سے غصہ جھلک رہا ہے۔
تحقیق میں بتایا گیا کہ مردوں کے مقابلے میں خواتین کو چیزوں پر چہرے زیادہ نظر آتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News