Advertisement
Advertisement
Advertisement

سڑک پر بکھرے ہیرے چننے کے لئے لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا

Now Reading:

سڑک پر بکھرے ہیرے چننے کے لئے لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا

سڑک پر تاجر کے ہاتھوں سے ہیرے کا پیکٹ کیا گرا کہ انھیں تلاش کرنے کے لیے لوگوں کا جم غفیر جمع ہوگیا، واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔

بھارتی ریاست گجرات میں اس وقت عجیب و غریب صورتحال دیکھنے میں آئی جب لوگوں کو پتا چلا کہ ایک تاجر کا ہیروں سے بھرا پیکٹ سڑک پر گر گیا ہے۔

آس پاس موجود سب لوگ ان ہیروں کو پالینے کی چاہت میں سڑک پر اسے دیوانوں کی طرح ڈھونتے رہے۔

سورت میں واقع ورچہ کے علاقے میں ہیروں کی خرید و فروخت کی جاتی ہے۔ وہاں غلطی سے ایک تاجر کا ہیروں کا پیکٹ سڑک پر گر پڑا۔

جس شخص کو بھی اطلاع ملی وہ اس سڑک پر ہیرے ڈھونڈنے پہنچ گیا تاکہ اس کے ہاتھ بھی قیمتی ہیرے لگے اور وہ امیر ہوجائے۔

Advertisement

مقامی میڈیا کے مطابق سڑک پر ہیروں کو تلاش کرتے ہوئے لوگ مٹی بھی اٹھاتے دیکھے گئے جب کہ اس دوران رش کی وجہ سے وہاں ٹریفک بھی جام ہوگیا۔

ارون نامی شخص ایک ہیرا ڈھونڈنے میں کامیاب ہوگیا مگر وہ نقلی ہیرا نکلا جسے امریکی ڈائمنڈ کہا جاتا ہے۔ بعد میں معلوم ہوا کہ جس تاجر کے ہیروں کا پیکٹ گرا دراصل وہ نقلی ہیرے تھے جو کہ آرٹیفیشل جیولری میں استعمال ہوتے ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
میری بیٹی کو جنات نے اغوا کرلیا، بازیاب کرایا جائے، لاہور ہائیکورٹ میں عجیب و غریب کیس کی سماعت
محبوبہ کا فون مصروف رہا، نوجوان نے غصے میں آ کر پورے گاؤں کی بجلی کاٹ دی، ویڈیو وائرل
امیر ہونے کا آسان سا گر؛ یہ نایاب نوٹ آپ کو بنا سکتا ہے کروڑ پتی!
چاند کا رنگ سرخ کیوں ہو جائے گا؟ 7 ستمبر کو حقیقت سامنے آ رہی ہے
امریکا میں انسانی گوشت کھانے والے کیڑے کا پہلا کیس رپورٹ
کیا آپ جانتے ہیں؟ دنیا کے 2 ملک جہاں ایک بھی یونیورسٹی موجود نہیں!
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر