
سیارے جتنا ستارہ، جہاں 72 سال زمین کا ایک دن بناتے ہیں
سائنسدانوں نے ستاروں کی ایک جوڑی (اسٹار بائنری سسٹم) دریافت کیا ہے جس میں ایک سفید بونا (وائٹ ڈوارف) ستارہ ہے تو دوسرا مردہ ستارہ ہے۔ یہ اپنےساتھی ستارے کے گرد انتہائی برق رفتار سے چکر کاٹ رہا ہے۔
ماہرین نے تخمینہ سے انکشاف کیا ہے کہ جتنی تیزی سے یہ زیرِ گردش ہے کہ زمین کے 24 گھنٹوں میں یہاں کے 72 سال مکمل ہوجاتے ہیں!
اس پورے فلکی سسٹم کا تکنیکی نام ٹی ایم ٹی ایس جے 0526 ہے جسے سینگوا یونیورسٹی کے ماہرین نے دریافت کیا ہے۔ تاہم یہ زمین سے 2760 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے یعنی ہماری زمین سے روشنی کی تین لاکھ کلومیٹر فی سیکنڈ رفتار سے سفر کیا جائے تو وہاں پہنچنے میں اتنے برس لگیں گے۔
اس نظام میں سفید بونا ستارہ کاربن اور آکسیجن سے بھرا ہوا ہے جبکہ دوسرا ستارہ ہمارے نظامِ شمسی کے مشتری سیارے سے بھی چھوٹا ہے اور اب تک دریافت شدہ سب سے چھوٹا ستارہ بھی ہے۔ یہ اپنے بڑے ستارے کے گرد صرف 20 منٹ میں ایک چکر مکمل کرلیتا ہے جو کسی بائنری سسٹم کا ایک ریکارڈ بھی ہے۔ اس طرح ہمارے ایک دن اور رات میں یہ 72 چکر مکمل کرکے 72 سال پورے کرتا ہے۔
چھوٹے ستارے میں ہائیڈروجن کی بہتات ہے اور اس پر بڑے ستارے کے ثقلی اثرات بہت غیرمعمولی زیادہ ہے۔ ماہرین نے اسے ایک شاندار دریافت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے ستاروں کے ارتقا کو سمجھنے میں بہت مدد ملے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News