Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2024ء کیلئے 5 انتہائی خطرناک پیشگوئیاں

Now Reading:

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2024ء کیلئے 5 انتہائی خطرناک پیشگوئیاں

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2024ء کیلئے 5 انتہائی خطرناک پیشگوئیاں

نابینا نجومی بابا وانگا کی 2024ء کیلئے 5 انتہائی خطرناک پیشگوئیاں سامنے آگئی ہیں۔

آج ہم آپ کو نابینا نجومی بابا وانگا کی 2024ء کیلئے کی جانے والی 5 انتہائی خطرناک پیشگوئیوں کے بارے میں بتائیں گے۔

دنیا معاشی بحران میں پھنس جائے گی

بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق اس سال دنیا کو ایک بڑے معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا، اس کا آغاز جاپان اور برطانیہ سے ہوگا اور پوری دنیا اس کی لپیٹ میں آجائے گی۔ دنیا میں قرضوں کی بڑھتی ہوئی سطح اور بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اس کی بڑی وجوہات ہوں گی۔

کینسراورالزائمر کا علاج دریافت ہوگا

Advertisement

بابا وانگا نے پیشگوئی کی ہے کہ سال 2024 ء میں کینسر اور الزائمر جیسی لاعلاج بیماریوں کا علاج دستیاب ہوگا جو پوری بنی نوع انسان کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا اور لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائے گا۔

روسی صدرولادیمیر پیوتن کا قتل ہو سکتا ہے؟

بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق اس سال روسی صدر پیوتن کو قتل کرنے کی کوششیں ہو سکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو روس اور دنیا کی سیاست میں بڑی تبدیلیاں آئیں گی۔ اس کی وجہ سے روس کی خارجہ پالیسیوں میں بھی تبدیلیاں دیکھنے کو مل سکتی ہیں۔

یورپ میں کئی دہشت گردانہ حملوں کا خدشہ

بابا وانگا نے پیشگوئی کی کہ اس سال یورپ میں بہت سے دہشت گرد حملے ہوں گے، ان ممالک کی حکومتیں ان حملوں سے نمٹنے میں خود کو بے بس محسوس کریں گی۔ اس کے ساتھ دنیا کا ایک بڑا ملک (ممکنہ طور پر چین) حیاتیاتی ہتھیاروں کا تجربہ کرے گا۔ اس کے ٹرائل سے دنیا میں خوف کی فضا بڑھے گی۔

سائبر حملوں میں اضافہ

Advertisement

بابا وانگا کے حامیوں کے مطابق اس سال دنیا بھر میں سائبر حملوں میں اضافہ ہوگا، اس کی وجہ سے بڑی تعداد میں لوگوں کو اپنی املاک سے محروم ہونا پڑے گا۔ یہ سائبر ہیکرز پاور گرڈز اور واٹر پلانٹس جیسے انفراسٹرکچر کو نشانہ بنائیں گے جس سے ممالک کی قومی سلامتی کو خطرہ ہو گا۔

یاد رہے کہ بابا وانگا ایک بلغاریائی خاتون تھیں، جن کا انتقال 1996ء میں ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ وہ پیدائش سے نابینا تھیں۔ اس کے باوجود وہ مستقبل کے واقعات کی پیشگی پیشگوئی کر سکتی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امیر گھرانے میں بیٹی کا رشتہ کروانے کیلئے ادا کی گئی فیس نے صارفین کو حیران کردیا
مس یونیورس 2024، تاریخ میں پہلی بار سعودی ماڈل کے شامل ہونے کا امکان
ٹائی ٹینک کے امیر ترین مسافر کی گھڑی ریکارڈ توڑ رقم میں نیلام
پرواز میں سوار نشے میں دھت مسافر آپے سے باہر؛ ویڈیو وائرل
گرمی میں اے سی کے بغیر گھر کو ٹھنڈا کیسے رکھیں؟
اکثر سڑک پر 1 جوتا گرا ہوا کیوں نظر آتا ہے؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر