Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام

Now Reading:

وزیر داخلہ محسن نقوی کا محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے محنت کشوں کے عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تمام افرادی قوت کو دلی مبارکباد دیتا ہوں اور نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ دن ہمیں جبر و استبداد کے خلاف شکاگو کے شہداء کی جدوجہد کی یاد دلاتا ہے، محنت کش ہمارے ہیرو ہیں جو رزق حلال کما کر معیشت کو مضبوط کرتے ہیں۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کشوں کی بہادرانہ جدوجہد کو خراج تحسین کرتے ہیں، محنت کش کو اللہ کا دوست قرار دے کر اس کی عظمت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ محنت کشوں کی عظمت کو سلام ہے، ان کے بغیر کوئی بھی قوم ترقی و کامیابی کے راستے پر نہیں چل سکتی، پیداوار کی بڑھوتری کیلئے مزدوروں کو جدید ترین ٹیکنالوجیز سے آراستہ کرنے کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی کا کہنا تھا کہ تیز رفتار، جامع اور پائیدار ترقی کا ہدف صرف محنتی، لگن اور پرعزم افرادی قوت کی وجہ سے حاصل ہو تا ہے، ہر سال یوم مزدور ہمیں دنیا بھر میں اپنی قوموں کی ترقی و خوشحالی کے لیے محنت کشوں کی قربانیوں اور انمول شراکت کا اعتراف کرنے کا موقع فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ آج ہم محنت کشوں کے حقوق کے تحفظ اور ان کی اجتماعی بھلائی کیلئے اقدامات کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہباز شریف نے ایرانی صدر اور وزیر خارجہ کی وفات کو گہرا صدمہ قرار دے دیا
ٹرین میں سفر کرنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر
افغانستان سے منشیات کی بڑی کھیپ پاکستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
سندھ بھر کے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان
لاہور کو بہترین ماحول دوست رہائشی شہر بنانے کے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر