
جاپانی محققین کو حال ہی میں گائے کو زیبرا جیسی سفید دھاریوں سے پینٹ کرنے کے تجربے پر نوبل انعام سے نوازا گیا، اس تحقیق میں ثابت کیا گیا کہ یہ دھاریاں گائے کو کاٹنے والی مکھیوں سے نمایاں حد تک محفوظ رکھتی ہے۔
اِگ نوبل انعام دنیا بھر میں کی جانے والی ایسی تحقیقات کو دیا جاتا ہے جو بظاہر عجیب یا مزاحیہ محسوس ہوتی ہیں، تاہم ان کو سائنسی تحقیق کے ذریعے ثابت کیا گیا ہو۔
رواں برس یہ انعام جاپان کے آئچی ایگریکلچرل ریسرچ سینٹر کے ماہرین کے نام رہا، جنہوں نے تجربہ کیا کہ اگر گائے پرزیبرا جیسی سفید دھاریاں پینٹ کی جائے تو مکھیوں کا حملہ تقریباً 50 فیصد کم ہوجاتا ہے۔
کاٹنے والی مکھیاں مویشیوں کے لیے انتہائی نقصان دہ ہوتی ہیں، وہ نہ صرف ان چرنے اور کھانے کی عادات پر اثرا نداز ہوتی ہیں بلکہ ان کا وزن کم کرکے دودھ دینے کی صلاحیت کوبھی متاثرکرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ جانتے ہیں کہ مکھیاں کھانوں کو کس طرح آلودہ بناکر آپ کو بیمار کرتی ہیں؟
اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے عموماً کسان کیڑے مار ادویات کا اسپرے کرتے ہیں، لیکن ان سے مکھیوں میں مزاحمت پیدا ہونے کے ساتھ ان کے گوشت و دودھ کے آلودہ ہونے خدشہ بڑھ جاتا ہے، خوش قسمتی سے، اب صرف چند دھاریاں پینٹ کرنے سے کیمیکل پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے۔
جاپانی محققین کا یہ مطالعہ ایک بین الاقوامی تحقیق پر مبنی ہے جو اسپین، سویڈن، ہنگری اور سوئٹزرلینڈ کے سائنس دانوں نے کی تھی، اس تحقیق میں یہ انقشاف کیا گیا تھا کہ سفید گھوڑوں پر مکھیوں کے بیٹھنے کا امکان سیاہ گھوڑوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے، اگرچہ اس کی اصل وجہ ابھی تک مکمل طور پر واضح نہیں ہے۔
محققین کے مطابق چونکہ پانی سے بننے والا پینٹ چند ہفتوں بعد اتر جاتا ہے،، اس لیے زیبرا پیٹرن کو مستقل بنانے کے لیے مزید تحقیق درکار ہے، اوریہ سادہ سا عمل مستقبل کسانوں کو کیمیائی ادویات پر انحصار کم کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News