Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

کیا آپ جانتے ہیں کہ مکھیاں کھانوں کو کس طرح آلودہ بناکر آپ کو بیمار کرتی ہیں؟

Now Reading:

کیا آپ جانتے ہیں کہ مکھیاں کھانوں کو کس طرح آلودہ بناکر آپ کو بیمار کرتی ہیں؟

صفائی ستھرائی کا خیال رکھنا جہاں آپ کے سلیقے مند ہونے کی نشانی ہے وہی یہ آپ کو کئی امراض سے بچانے میں بھی معاون ثابت ہوتی ہے۔جہاں گندگی ہوتی ہے وہاں مکھیاں ضرور ہوتی ہے۔یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں مکھیاں بیماریاں خصوصاً پیٹ  سے جڑے امراض پھیلانے کا سبب بنتی ہیں۔

اس کی وجہ یہ ہے کہ ان مکھیوں کے آنتوں کے ابتدائی مقام پر ایک عضو ہوتا ہے جسے کروپ کہا جاتا ہے اس میں وہ کسی بھی کھانے یا گندگی کے باریک ذرات کو ہضم کرنے پہلے ذخیرہ کر لیتی ہیں ساتھ یہ مختلف جراثیموں کے چھپنے کے لیے بھی ایک بہترین مقام ہوتا ہے۔ جب یہ مکھیاں کسی کھانے کی شے پر بیٹھتی ہیں ہوں تو وہ غیر ہضم شدہ غذا یا گندگی کو اس کھانے پر قے کر دیتی ہے ساتھ کروپ میں چھپےہوئے کئی جراثیم بھی کھانے میں منتقل ہوجاتے ہیں۔ اس طرح آپ مختلف امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ گھریلوں مکھیوں کے کروپ میں جراثیم  اور بیماری پھیلانے والے بیکٹیریا کئی دنوں زندہ رہتے ہیں، اس طرح یہ مکھیاں چلتی پھرتی مختلف کھانوں کی اشیاء پر بیٹھ کر انہیں آلودہ بنا  دیتی ہیں جو کئی امراض کا سبب بنتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قبل از وقت جھریوں کو نمودار ہونے سے روکنا چاہتے ہیں تو یہ عادات اپنائیں!
کینسر جیسا جان لیوا مرض تیزی سے کیوں پھیل رہا ہے؟ وجہ جان لیں!
ورزش کرتے ہوئے وقت کے سست روی سے گزرنے کا احساس کیوں ہوتا ہے؟
دوارن حمل تناؤ بچے کی ذہنی صحت کو کس طرح متاثر کرتا ہے؟
سانپ کا کاٹنا جان لیوا کیوں ثابت ہوتا ہے؟
جسمانی وزن میں کمی کے لئے یہ عادت اپنائیں۔۔۔
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر