Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کریں، وزیر اعظم

Now Reading:

کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کریں، وزیر اعظم

کرا چی میں وزیرِ اعظم عمران خان سے ٹیکسٹائل، لیدر، ہوزری، ٹاول مینوفیکچرنگ سیکٹرز کے وفود کی ملاقات ہو ئی ہے۔

اس ملاقات میں گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر حماد اظہر، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ، وزیر بحری اُمور علی زیدی، چیئرمین ایف بی آر سید شبر زیدی ، وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین ، چیئرمین بورڈ آف انویسٹمنٹ سید زبیر حیدر گیلانی اور گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر موجود تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میرے آنے کا مقصد یہی ہے کہ آپ کے مسائل حل کروں۔ میری پوری معاشی ٹیم یہاں موجود ہے تاکہ مسائل کا فوری حل نکالا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کاروباری برادری پارٹنر بن کر حکومت کے ساتھ کام کریں۔

اس اہم ملاقات میں وفود نے ٹیکس نظام میں اصلاحات، مہنگائی پر کنٹرول، اسمگلنگ کی روک تھام، کاروبار میں آسانی، سرمایہ کاری میں فروغ، روزگار کے مواقع بڑھانے اور محصولات میں اضافہ کے حوالے سے تجاویز پیش کیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر