Advertisement
Advertisement
Advertisement

معاشی ترقی کے لیے چینی تجربات سے استفادے کے خواہش مند ہیں، سلمان شاہ

Now Reading:

معاشی ترقی کے لیے چینی تجربات سے استفادے کے خواہش مند ہیں، سلمان شاہ
dr. salman shah meets with chinese ambassador

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے مالیاتی و ترقیاتی امور ڈاکٹر سلمان شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان  میں معاشی ترقی کے لیے چینی تجربات سے استفادے کے خواہش مند ہیں۔

مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے مالیاتی و ترقیاتی امور ڈاکٹر سلمان شاہ کی چینی سفیر یونگ جنگ کی قیادت میں چینی وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پنجاب میں پاک چائنا اکنامک کاریڈور کے حوالے سے جاری منصوبہ جات کی پیش رفت اور موجودہ حکومت کی ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ڈاکٹر سلمان شاہ نے بتایا کہ حکومت پنجاب چینی اور مقامی سرمایہ کاروں کے مابین رابطہ کار کا کردار ادا کرے گی۔

ڈاکٹر سلمان شاہ نے بتایا کہ پچھلی حکومت کے ساتھ انفراسٹریکچر کے شعبہ میں کام کیا اب سی پیک کے تقاضے تبدیل ہو رہے ہیں اور اگلہ مرحلہ صنعتوں کے قیام کا ہے جبکہ پنجاب معاشی ترقی کے میدان میں قابل ستائش منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

چینی وفد سے ملاقات میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے مالیاتی و ترقیاتی امور نے کہا کہ چین کے ساتھ زراعت، لائیوسٹاک، ٹیکسٹائل اورسولر انرجی پر کام کے لیے تیار ہیں تاہم اورنج لائن ٹرین پر کام مکمل کر چکے ہیں اور میٹروپروجیکٹ کو منافع کا ذریعہ بنانا چاہتے ہیں تاکہ اگلے فیز میں مشکلات پیش نہ آئیں۔

Advertisement

دوسری جانب کی چینی سفیر یونگ جنگ پنجاب کو دلچسپی کے تمام شعبہ جات میں معاونت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

ڈاکٹر سلمان شاہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں معاشی ترقی کے لیے لانگ ٹرم منصوبہ بندی کر چکے ہیں اور سرمایہ کاروں کی آسانی کے لیے خصوصی صنعتی زونز قائم کر رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور تاریخ ساز دن، پہلی بار 1 لاکھ 69 ہزار کی سطح عبور
پاکستان کو بیرونی تجارت میں بڑے خسارے کا سامنا
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر