
ڈائریکٹر ایکسپو بینک روس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں ڈائریکٹر ایکسپو بینک روس کا پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے جبکہ وزیراعظم عمرانخان نے ایکسپو بینک روس کی دلچسپی کا خیر مقدم بھی کیا ہے۔
وزیراعظم نے ڈائریکٹر ایکسپو بینک روس کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقعوں سے آگاہ کیا اور حکومت کی جانب سے سرمایہ کار دوست پالیسی سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
وزیر نجکاری میاں سومرو، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد ملاقات میں شریک رہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان نے روس کے ٹی وی چینل کو انٹرویو بھی تھا جس میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ نائن الیون کے بعد امریکا کی جنگ نہ لڑتے تو آج پاکستان دنیا کا خطرناک ملک نہ ہوتا۔
وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ پاکستان نے 70 ہزار جانیں گنوائیں اور معیشت کو 100 ارب ڈالر کا نقصان بھی ہوا جبکہ پاکستان کو امریکا کی اس جنگ میں غیر جانبدار رہنا چاہیے تھا۔
وزیر اعظم عمران خان نے بتایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات معطل کرنے کا اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر میں کیا تھا جسکی بنیادی وجہ افغانستان حملے میں امریکی اہلکار کی ہلاکت تھی اور ان سب میں پاکستان کو تمام ناکامیوں کا الزام دینا محض ناانصافی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News