Advertisement
Advertisement
Advertisement

کاروباری طبقے کو سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

Now Reading:

کاروباری طبقے کو سہولت کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم
pm ik financial meeting

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معیشت کے استحکام کے لئے کاروباری طبقے کو ہر ممکنہ سہولت فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ہے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت معاشی ٹیم کے اجلاس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ عوام کے سامنے ماضی کی صورتحال اور موجودہ بہتری کی صورتحال واضح ہے کیونکہ موجودہ حکومت نے زراعت کے ہر شعبے کے فروغ کے لئے ایک مفصل پالیسی تشکیل دی ہے اور اب ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام کو اس پالیسی اور ان اقدامات سے آگاہ کیا جائے۔

وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی کہ حالیہ اعدادوشمار کے مطابق برآمدات میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، برآمدات اور درآمدات کی مد میں تجارتی خسارے میں 38 فیصد کمی ہوئی ہے، ٹیکسوں کی وصولیوں میں بہتری، ٹیکس نیٹ میں اضافہ ریکارڈ ہوا ہے، نجی کاروباری سرگرمیوں میں تیزی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ وزارتیں سہ ماہی اہداف، کامیابیوں کے جانچ کے لیے طریقہ کار وضع کریں، طے شدہ اہداف کی تکمیل مقرر کردہ وقت میں مکمل کی جائیں، زراعت کے شعبے سے وابستہ افراد پالیسیوں سے استفادہ کریں۔

عمران خان نے کہا کہ ماضی میں بد انتظامی،مالی و دیگر وجوہات کی بنیاد پر بند ہونے والے کارخانوں اور صنعتی یونٹس کی بحالی پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے جبکہ تعمیرات کے شعبے کو صنعت کا درجہ دینے اور بڑے شہروں میں تعمیرات کے حوالے سے فکس ٹیکس کے نفاذ کی تجویز کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

Advertisement

انہوں نے اجلاس میں کہا کہ سی پیک منصوبہ نہ صرف پاک چین دوستی کا مظہر ہے، اس منصوبے کے تحت مختلف پراجیکٹس سے نہ صرف ملکی بلکہ علاقائی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی بہتری کے لئے روایتی طریقہ کار سے ہٹ کر آؤٹ آف باکس سلوشن اور تجاویز پیش کی جائیں۔

اجلاس میں وزیرِ برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیرِ منصوبہ بندی مخدوم خسرو بختیار، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر برائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی، گورنر اسٹیٹ بنک، چیئرمین ایف بی آر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ اور چیئرمین احساس پروگرام ڈاکٹر ثانیہ نشتر و دیگر سینئر افسران بھی شریک ہوئے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر