
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے حوالے سے مراحل کو مزید آسان بنایا جائے۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت بجلی و توانائی کے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس اسلام آبد میں ہوا جس میں وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس میں بجلی کے شعبے میں بہتری لانے کے لئے وزارتِ توانائی کی کاوشوں کو سراہا۔
وزیر اعظم عمران خان نے ہدایات جاری کی کہ توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری اور کاروبار کرنے کے حوالے سے مراحل کو مزید آسان بنایا جائے اس سلسلے میں ٹائم لائن پر مبنی لائحہ عمل پیش کیا جائے۔
اعلیٰ سطحی اجلاس میں توانائی کے شعبے میں آسانیاں پیدا کرنے اور توانائی کے شعبے میں کاروبار سے منسلک مراحل اور عوامل کو آسان بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی جبکہ سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ گذشتہ ایک سال کی کاوشوں کے نتیجے میں ملک بھر کے اسی فیصد سے زائد فیڈرز کو بجلی چوری اور نقصانات سے پاک کر دیا گیا ہے۔
سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی نے مزید بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کے حل پر خصوصی توجہ دی گئی جس کے نتیجے میں ان شکایات میں واضح کمی آئی ہے جبکہ تمام شعبوں کے لئے بجلی کی بلا تعطل فراہمی میں خاطر خواہ بہتری آئی ہے۔
وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، معاون خصوصی ندیم بابر، معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، چئیرمین سرمایہ کاری بورڈ زبیر گیلانی، سیکرٹری پاور ڈویژن عرفان علی و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News