Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایم ایل۔ ون منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، شیخ رشید

Now Reading:

ایم ایل۔ ون منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے، شیخ رشید
sheikh rasheed on ML-1

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین نے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت اربوں ڈالر کے ایم ایل۔ ون منصوبے کو حتمی شکل دے دی ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے بدھ کو چین کے سرکاری گیسٹ ہائوس میں میڈیا سے گفتگو کی۔

وزیر اعظم عمران خان کا اس منصوبے میں زبردست دلچسپی لینے پر اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ریلوے کے لئے ایک اہم منصوبہ ایم ایل ون 14 سال بعد ایک حقیقی شکل اختیار کر گیا ہے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ انہوں نے ایم ایل ٹو (فاسٹ ٹرین) منصوبے کی فزیبلٹی رپورٹ بھی اپنے چینی ہم منصب کو فراہم کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم اگلے 3-4 سالوں میں ایم ایل ون کی تکمیل کے بعد تیزرفتار ٹرین منصوبے پر جلد کام شروع کرنے کا ارادہ کر رہے ہیں۔

Advertisement

شیخ رشید نے کہا کہ ایم ایل ون کی تکمیل کے بعد ، اس کی رفتار 65-105 کلومیٹر فی گھنٹہ سے بڑھ کر 120-160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہوجائے گی، 2025 تک مال بردار نقل وحمل 6 سے 35 ٹن تک بڑھ جائے گی اور مال بردار نقل و حمل میں ریلوے کا حصہ بڑھ جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی سے پشاور تک ریلوے ٹریک کی لمبائی تقریبا 1800 کلومیٹر ہوگی اور نیا سگنلنگ سسٹم لگایا جائے گا۔شیخ رشید نے کہا کہ نئے ٹریک پر کوئی کراسنگ نہیں ہوگی اور ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے بعد ریلوے کے تمام موجودہ کراسنگز کو ختم کردیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر