
تاجربرادری اور حکومت کے درمیان مزاکرات باکام ہونے کی صورت میں تاجروں کی جانب سے کل بھی ہرتال جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق صدرمرکزی تنظیم تاجران نے بتایا کہ ایف بی آر شناختی کارڈ کی شرط مؤخر نہیں کررہی ہے اور ایف بی آر کے زبانی وعدوں پر اعتبار نہیں کرسکتے ہیں۔
تاجرون کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کی جانب سے فکس ٹیکس اسکیم کے اجرا، سیلز ٹیکس میں رجسٹریشن کے خاتمے کا قانون بنایا جائے لیکن قانون سازی، صدارتی آرڈیننس کے اجرا تک ہڑتال مؤخر نہیں کرسکتے ہیں۔
تاجروں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف سے جان چھڑائی ، تاجربرادری ملک کی معیشت کو بحران سے نکال لے گی کیونکہ معاشی بدحالی وطن عزیز کی بقاء اور سلامتی کے لیے سوالیہ نشان ہے۔
محمدرضوان عرفان نے اس موقع پر کہا کہ کل بھی کراچی کی تمام الیکٹرونکس مارکیٹیں بندرکھیں گے۔
واضح رہے کہ ملک بھر کے تاجروں نے شٹر ڈاؤن کرکے بیمثال اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News