Advertisement
Advertisement
Advertisement

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سے متعلقہ تمام معلومات کا تبادلہ کریں ، چئیرمین ایف بی آر

Now Reading:

بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سے متعلقہ تمام معلومات کا تبادلہ کریں ، چئیرمین ایف بی آر
Shabbar Zaidi on Bank Accounts

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے چئیرمین ایف بی آر شبر زیدی نے بینکوں سے کھاتے داروں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے کہا کہ بینک اکاؤنٹ ہولڈرز سے متعلقہ تمام معلومات کا تبادلہ کریں۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین ایف بی آر سید محمد شبر زیدی نے تمام بینکوں کو مراسلہ ارسال کیا جس میں کہا گیا ہے کہ بینکوں کی طرف سے مختلف اکاؤنٹ ہولڈرز کی طرف سے خریدے گئے بانڈز کی تفصیلات ابھی تک ایف بی آر کو فراہم نہیں کی گئیں ۔

چئیرمین ایف بی آر نے مراسلے میں تمام بینکوں کے سربراہان کو یاد دہانی کرائی ہے کہ بانڈہولڈرز کی تفصیلات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی شرائط کے تحت بھی مطلوب ہیں، بانڈ ہولڈرز کی معلومات انکم ٹیکس گوشواروں میں بھی ظاہر نہیں ہو رہی ۔

شبرزیدی نے کہا کہ بانڈز ہولڈرز کی معلومات نہ ہونے پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا مکمل حصول نہیں ہوتا ہے، کمپنیوں کی فنانشل اسٹیٹمنٹ میں بانڈ کی رقوم بطور آف بیلنس شیٹ کی طرح دکھائی جاتی ہیں۔

چیئرمین ایف بی آر کے مطابق لین دین نظام ریگولیٹ کرنے کے لیے تمام دولت کا معلوم ہونا ضروری ہے، انھوں نےاس سلسلے میں بینکوں سے درخواست کی کہ وہ ضروری معلومات فوراَ فراہم کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ اس سے قبل فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے شناختی کارڈ کی شرط میں نرمی کا فیصلہ کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرشبر زیدی نے کہا تھا کہ شناختی کارڈ کی شرط کی وجہ سے کاروبار متاثر ہو رہے ہیں اور اگرکاروبارمتاثرہوں گے توٹیکس دینے کی سکت نہیں رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر