
وزیر اعظم کےمشیربرائےتجارت وسرمایہ کاری عبدالرزاق دائودکاکہناہےکہ حکومت کےبہتراقدامات اورمؤثر پالیسی کےباعث برآمدات میں اضافہ اورمعیشت ترقی کررہی ہے، جبکہ معاشی شعبےکی تنظیم نوسےبہترنتائج سامنےآرہےہیں۔
تفصیلات کےمطابق مشیرتجارت عبدالرزاق داؤد کاپاکستان انسٹیٹیوٹ آف ٹریڈڈیولپمنٹ میں خطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ اس وقت معیشت درست سمت میں جارہی ہے۔
مشیرتجارت کامزیدکہناتھاکہ ملک میں بیرونی سرمایہ کاری بڑھ رہی ہے۔جبکہ حکومت کاروباری برادری کےمسائل کےحل کے لئے بھی کوششیں کررہی ہے۔ وزیراعظم نےٹیکسٹائل سےمتعلق پالیسی کی منظوری دےدی ہےاورضروری تقاضے پورے ہونےکے بعد اس پرعملدرآمدکیاجائےگا۔
مشیرتجارت کامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم نےملکی معیشت کی ڈاکیومنٹیشن جیسےسخت فیصلےکیے،معیشت کی بہتری میں تجارت کااہم کردارہےجبکہ ملکی تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانےمیں ٹریڈآفیسرز کااہم کردارہے۔
مشیرتجارت نےمزیدکہاکہ ای کامرس پالیسی سےبرآمدات میں اضافہ ہوگا،انجینئرنگ،کیمیکل اورآئی ٹی جیسےشعبوں میں برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
واضح رہےکہ عالمی بینک کےرپورٹ کےمطابق سال 2019 میں پاکستانی کی ترقی کی شرح 3.3 فیصداور2020 میں 2.4 فیصد رہے گی جبکہ 2021 میں ترقی کی شرح 3 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News