
چینی سفیر ،ہی یاو جنگ نے کہا ہے کہ سی پیک پاکستان کی معاشی ترقی کے لئے سب کچھ فراہم نہیں کرسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی میں کونسل آف فارن ریلیشنز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیر نے کہا کہ سی پیک کیلئے چین نے معاشی وسائل فراہم کئے ہیں، سی پیک چین اور پاکستان کے تعلقات کیلئے گیم چینجر ہے۔
چینی سفیر کا کہنا تھا کہ ہمارے تعلقات ہر شعبے میں بہترین ہیں، سی پیک کے سارے منصوبے مکمل ہوں گے، 2013 سے 2018 تک بجلی اور بندرگاہ کے بڑے منصوبے انجام پائے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کراچی معیشت کیلئے اہم ترین شہر ہے،ہم پاکستان کے کاروباری حضرات کے ساتھ مل کر منصوبے بنائیں گے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے حکومت چین کی جانب سے آئندہ سال پاکستانی طلبہ کو 20 ہزار اسکالرشپس دینے کا بھی اعلان کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News