Advertisement
Advertisement
Advertisement

سعودی عرب میں روس کے خودمختار فنڈ کے دفتر کا افتتاح

Now Reading:

سعودی عرب میں روس کے خودمختار فنڈ کے دفتر کا افتتاح
Vladimir Putin’s Riyadh.

مشترکہ سرمایہ کاری سے سعودی عرب میں صنعتی پیداوار کو مزید بڑھانے کے لئے روس کے خود مختار دولت فنڈ نےریاض میں اپنا دفتر کھول  لیا ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق روس کے خود مختار دولت فنڈ نے صدر ولادی میر پوتین کے سعودی دارالحکومت ریاض  کے متوقع دورے سے قبل سعودی عرب میں اپنا ایک دفتر کھول لیا ہے۔

روس کا یہ دفتر سعودی عرب میں خودمختار سرمایہ کاری فنڈ کی سرگرمیوں کی نگرانی کرے گا اور انہیں  انجام دے گا۔اس فنڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ( سی ای او) کیریل دمتریف کا کہنا ہے کہ ’’اس دفتر سے ہماری دوطرفہ شراکت داری میں اضافہ ہوگا اور یہ ہمارے درمیان باہمی مفاد کے لیے تعاون کا بھی مظہر ہے۔‘‘

انہوں  نے کہا کہ  ’ہم موجودہ منصوبوں کو ترقی دینے کی توقع کرتے ہیں،اس کے علاوہ ہم مشترکہ سرمایہ کاری کے لیے پُرکشش نئی صنعتوں کی تلاش کریں گے اور ہم ایک دوسرے کی کمپنیوں کی دونوں ملکوں کی مارکیٹوں میں رسائی کے لیے مکمل معاونت کریں گے۔‘ان کا کہنا تھا کہ آر ڈی آئی ایف روس کا سرمایہ کاری کا پہلا ادارہ ہے جو سعودی عرب میں اپنا دفتر کھول رہا ہے۔

یہ فنڈ روس اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی تبادلے کی سرگرمیاں بھی انجام دے گااور اس شعبے میں دوطرفہ تعاون کے فروغ میں کردار ادا کرے گا۔

Advertisement

روس اور سعودی عرب نے اب تک مختلف شعبوں میں ڈھائی ارب ڈالر مالیت کے دوطرفہ منصوبوں کی منظوری دی ہے یا ان کے لیے سرمایہ مہیا کیا ہے،ان میں مصنوعی ذہانت ، انفرااسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور ادویہ سازی کے شعبے شامل ہیں۔

سعودی آرامکو اور روسی سرمایہ کاری فنڈ تیل کی خدمات کے شعبے میں ایک ارب ڈالر مالیت کے ایک مشترکہ منصوبے پربات چیت کررہے ہیں۔اس کے علاوہ وہ تیل اور گیس کی تبدیلی کا دو ارب ڈالر مالیت کا ایک اور منصوبہ شروع کرنے پر بھی غور کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آج کے سونے کے نرخ؛ فی تولہ قیمت کیا رہی؟ جانیے
چین میں پاکستانی گوشت کی مانگ میں اضافہ، 7.5 ملین ڈالر کا آرڈر مل گیا
سونے کی قیمت میں کمی: پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں بڑی گراوٹ ریکارڈ
سونے کی اونچی اڑان، قیمت تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
اسٹیٹ بینک کا مانیٹری پالیسی کا اعلان، شرح سود 11 فیصد پر برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر