ملک بھر کے تاجروں نے کل سے شٹرڈاون ہڑتال کی کال دے دی ،کراچی سے خیبر تک تاجر کل سے کاروبار بند رکھیں گے۔
مر کزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجروں کیلئے فکس ٹیکس کا نظام لیکر ا ٓرہےہیں، وزیر اعظم اور چیئرمین ایف بی آر کے بیانات زبانی بیانات کے علاؤہ کچھ نہیں، تاجروں کے مطالبات کے لیے ابھی تک کوئی عملی اقدام نہیں اٹھایا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی شرط ناممکن اور پیچیدہ ڈاکیومنٹیشن ہے، ایف بی آر کو آئی ایم ایف سے معاہدہ کرتے وقت سوچنا چاہیے تھا۔
تاکروں کی جانب سے29 اور30 اکتوبر کو ہر حال میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی کیونکہ آل پاکستان انجمن تاجران اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے ڈیڈ لاک بر قرار ہے۔
کل سے ہڑتا ل ہوگی اورحکومت نے تاجروں کے مطالبات پر صدارت آرڈیننس جاری نہ کیا تو ہڑتال طول پکڑ سکتی ہے، تاجروں کے پاس ہڑتال کے علاؤہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
