تاجربرادری اورحکومت کےدرمیان مذاکرات کامیاب

حکومت اورتاجروں کے درمیان سیلزٹیکس کےنفاذاورشناختی کارڈ کی شرط پر مذاکرات کامیاب ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق آل پاکستان انجمن تاجران کےصدراجمل بلوچ کی جانب سے حکومت اور تاجروں کے درمیان مذاکرات کامیاب ہونے کی تصدیق کردی گئی۔
آل پاکستان انجمن تاجران کےصدرکاکہناتھاکہ شناختی کارڈ کی شرط پرخریدو فروخت پر کارروائی 31 جنوری تک مؤخر کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ 10 کروڑ تک ٹرن اوور پرڈیرھ فیصد کے بجائےاعشاریہ 5 فیصد ٹرن اوور ٹیکس ہوگا جب کہ 10 دس کروڑ روپے تک کی ٹرن اوور والا ٹریڈر ودہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنے گا۔
اس کےعلاوہ سیلزٹیکس رجسٹریشن کیلئےبجلی کےسالانہ بل کی حد6 لاکھ روپے سے بڑھاکر 12 لاکھ روپے کردی گئی ہے، کم منافع رکھنے والے سیکٹرز کے ٹرن اوور ٹیکس کا تعین ازسرنو کیا جائے گا۔
اجمل بلوچ نےمزید بتایا کہ تاجروں کی ریجنل اورمرکزی سطح پرکمیٹیاں بنائی جائیں گی،جیولرزایسوسی ایشنز سے مل کر ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے، آڑھتیوں کی تجدید لائسنس فیس پر ودہولڈنگ ٹیکس کا ازسرنو جائزہ لیا جائے گا۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھاکہ ٹریڈرزکےمسائل کےفوری حل کیلئےاسلام آبادایف بی آرمیں ڈیسک قائم ہوگاجب کہ نئےٹریڈرزکی رجسٹریشن اورانکم ٹیکس ریٹرن کےلئےاردومیں فارم ہوگا۔
واضح رہےکہ کراچی سمیت متعددشہروں میں تاجروں نےاحتجاج کیا۔ حکومت کی جانب سے سیلزٹیکس کےنفاذ اور شناختی کارڈ کی شرط کے خلاف ملک بھر میں دوسرے روز بھی تاجروں نےہڑتال کی۔
آل پاکستان انجمن تاجران اورفیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے درمیان مذاکرات ناکام ہونے کے بعد تاجروں نے ملک بھر میں 29 اور 30 اکتوبر کو ہڑتال کا اعلان کیا تھا جس کا آج دوسرا روز ہے۔
تاجروں نےاحتجاج کےدوران گوشبرگو کےنعرےبھی لگائے۔ انہوں نےکہاکہ حکومت معیشیت کا پہیہ چلنےدے۔
تاجربرادری کی ہڑتال کےبعد کراچی، حیدرآباد، کوئٹہ، خاران، پشاور، کوہاٹ، بنوں، سرگودھا، گوجرانوالہ، راولپنڈی اور ملتان سمیت ملک کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں دکانیں اور مارکیٹیں بند اور کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں۔
بعد حکومت کی جانب سے ڈیڈ لاک ختم کرنے اورمذاکرات کےذریعے معاملےکاحل نکالنےکیلئے تاجرتنظیمات سے بات چیت کی گئی۔
اس سے قبل صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان کاشف چوہدری نےکہاہے کہ مشیرخزانہ حفیظ شیخ سےتاجرتنظیمات کے مذاکرات جاری ہیں۔
کاشف چوہدری کاکہناتھاکہ تاجران پاکستان سےمذاکرات مثبت سمت میں جاری ہیں ،تاجروں کو جلد خوشخبری دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈپرکارروائی کی شرط میں نرمی متوقع ہے۔ تاجروں کوود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنانےدیں گے اورانہیں سیلزٹیکس رجسٹریشن سےچھٹکارا دلائیں گے۔
صدرمرکزی تنظیم تاجران پاکستان نےمزیدکہاکہ ٹرن اوور ٹیکس کی شرح کو 1.5% سے 0.5% کروائیں گے۔
دوسری جانب صدرآل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ کاکہناتھاکہ حکومت سے ابھی تک ڈیڈلاک برقرار ہےاسلیے آج بھی ملک بھر میں مکمل شٹرڈاون رہے گا۔
حکومت کواب اس بات کوسمجھنا چاہیے کہ کاروبار کا پہیہ واقعی رک چکا ہے، تاجر کا مسئلہ حل کئے بغیر معاشی حالات بہتر نہیں ہوں گے۔
ان کاکہناتھاکہ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں ہم میڈیا سے وزارت خزانہ کے دفتر کے باہر بات کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News