اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس، اہم فیصلے

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت کے حوالے سے اہم فیصلے کئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق ای سی سی میں وزارت توانائی کی 136.54ارب روپے اور 36 ارب روپے کی فنانس فسیلٹی کی سمری پیش کی گئی جبکہ اس فنانس فسیلٹی کا مقصد پاور ہولڈنگ کی گزشتہ فنانس فسیلٹی کو بجلی تقسیم کار کمپنیوں بقایا جات کی ادائیگی تھا۔
اجلاس میں بتایا کہ پاور ہولڈنگ کی فسیلٹی 5 سال کی تھی جس میں سے 2 سال گریس پیریڈ تھا جو مکمل ہو چکا ہے جبکہ پرنسپل انسٹالمنٹس کو مزید 2 سال کےلئے موخر کردیا گیا ہے۔
ای سی سی میں گاڑیوں کی درآمد کا معاملہ اٹھایا گیا جس میں کراچی پورٹ پر کھڑی درآمدی 1017گاڑیوں کا مسئلہ حل کرتے ہوئے درآمدی گاڑیاں ڈالر کے پرانے ریٹس پر ہی کلیر کروانے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
ای سی سی نے کامرس ڈویژن کے سولر پینل کی ایمپورٹ سے متعلق 21اگست کے ایس آر او کا مسئلہ بھی حلا کیا جبکہ ای سی سی نے کلکتک چترال -چک درہ روڈ این فائیو کےلئے کنسلٹینسی سروس لینے کی منظوری دی۔
ای سی سی نے فنانس ڈویژن کی سمری ای پی سی ایل ساؤتھ افریقا کے 2.7ارب ڈالر کے ساڑھے آٹھ فیصد شئیرز کےلئے سٹینڈ بائی لیٹر آف کریڈٹ کی بھی منظوری دی اور وزارت ہیلتھ کےلئے 784ملین روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کرلی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News