ائیرپورٹس پر کرنسی ڈیکلریشن کاؤنٹرز قائم

ملک بھر کے ائیرپورٹس پرکرنسی ڈیکلریشن کاؤنٹرزقائم کردئیے گئے۔
زرائع کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ہدایات پر کسٹمز کی جانب ڈیکلریشن فارم کے لیے بیگج رولز 2006 میں ترامیم کی گئی ہیں جس کے تحت اب بیرون ملک روانگی سے قبل مسافروں کو کرنسی ڈکلیریشن فارم پُر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔
بالغ مسافر 10 ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کے لیے اور نابالغ مسافر 5 ہزار ڈالرز ساتھ لے جانے کے لیے فارم پُر کریں گے، جبکہ فارم پُر کرتے ہوئے کسی بھی قسم کی غلط بیانی پر متعلقہ مسافر کے خلاف قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔
ایئرپورٹ حکام نے کہا ہے کہ قیمتی پتھر، جواہرات، سیٹلائٹ فون اور دیگر اشیاء کے لیے بھی ڈکلیریشن فارم بھرنا ہوگا، ڈکلیریشن فارم میں بیرون ملک سفر کی وجوہات تحریر کرنا بھی لازمی قرار دیا گیا ہے، اس ڈکلیریشن فارم کی شرط لاگو کرنے سے ٹیرارزم فنانسنگ اور منی لانڈرنگ کی روک تھام ممکن ہوگی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News