وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ معاشی ٹیم پر فخر ہے، چار ماہ میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ختم ہونے سے روپے کی قدر چار روپے بڑھ گئی۔
عمران خان نے اہنے ایک پیغام میں معاشی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ خسارہ کم ہونے سے روپے کی قدر میں چار روپے اضافہ ہوگیا۔
انہوں نے ہدایت کی کہ اقتصادی ٹیم معیشت کی ترقی کے لیے اپنی بھرپور کوششیں جاری رکھیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے چین پاک اوتصادی منصوبہ (سی پیک) کے متعلق کہا ہے کہ اگلے 3 سالوں میں ملک کے قرضوں میں نمایاں کمی نظر آئیگی اور اس منصوبے سے ملک میں روزگار بڑھے گا۔
یاد رہے کہ چینی سفیریاؤجنگ نے کہا ہے کہ چین نے ہمیشہ سیاسی مقاصد اور مخصوص حکومتوں سے بالاتر ہو کر پاکستان کی مدد کی اگرپاکستان مشکل میں ہو تو قرضوں کی واپسی کا تقاضا نہیں کیاجائے گا جبکہ امریکی نائب وزیرخارجہ ایلس ویلز کے سی پیک سےمتعلق بیان پرچینی سفیریاؤ جنگ نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے پاکستان کی امداد سیاسی ترجیحات پر کیوں معطل کی۔
چینی سفیر نے کہا کہ 2013 میں پاکستان میں توانائی کا شدید بحران تھا۔ اس وقت امریکا کہاں تھا؟ امریکی کمپنیوں نے پاکستان میں پاور پلانٹ کیوں نہیں لگائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
