Advertisement
Advertisement
Advertisement

معیشت کی بہتری کے لئے برآمدات میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے، عمران خان

Now Reading:

معیشت کی بہتری کے لئے برآمدات میں اضافہ اہمیت کا حامل ہے، عمران خان
PM chairs economic committi-26th NOV

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرز کے بقایاجات کی ادائیگی کے حوالے سے اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ اس ضمن میں کاروباری برادری کو کسی دقت کا سامنا نہ کرنا پڑے کیونکہ معیشت کی بہتری کے لئے ملکی برآمدات میں اضافہ کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت حکومتی معاشی ٹیم کا اجلاس ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ایکسپورٹرز کو  ہر ممکن سہولت فراہم کرنا اور انکو درپیش مسائل دور کرنا حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے بعض کاروباری حلقوں کی جانب سے بقایا جات کے نئے نظام کے حوالے سے مشکلات کی شکایات سامنے آئی ہیں انکا فوری طور پر ازالہ کرنے کے لئے اقدامات کیے جائیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ فوڈ بینک پروگرام  حکومت کے وژن اور فلاحی سرگرمیوں سے مطابقت رکھتا ہے اور حکومت اس پروگرام کو شروع کرنے کے لئے مطلوبہ وسائل  و ماہانہ اخراجات کی فراہمی میں تعاون کرے گی۔

 اجلاس میں کاروباری برادری کے ریفنڈز، تعمیرات کے شعبے  کے فروغ خصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لئے ملک بھر میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے منصوبے میں پیش رفت کا جائزہ لیا گیا جبکہ غیر سرکاری فلاحی تنظیم اخوت کی معاونت سے “فوڈ بنک”پروگرام  کے اجراء کے حوالے سے معاملات زیر غور آئے۔

Advertisement

 مشیر خزانہ  عبدالحفیظ شیخ اور چیئرمین  ایف بی آر شبر زیدی نے اجلاس کو ایکسپورٹرز کے ریفنڈز (بقایا جات) کی ادائیگی کے لئے کیے جانے والے اقدمات پر تفصیلی بریفنگ دی، دوسری جانب چیئرمین نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی لیفٹینٹ جنرل (ر) انور علی حیدر نے اجلاس کو تعمیرات کے شعبے کے فروغ خصوصاً کم آمدنی والے افراد کے لئے ہاؤسنگ منصوبے میں پیش رفت سے آگاہ کیا۔

سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے اجلاس کو غیر سرکاری فلاحی تنظیم اخوت کی معاونت سے شروع کیے جانے والے “فوڈ بنک”پروگرام کے  اجراء کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں  وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر، وزیر برائے فوڈ سیکورٹی مخدوم خسرو بختیار، وزیرِ نجکاری میاں محمد سومرو، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ توانائی عمر ایوب، مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ، مشیر ڈاکٹر عشرت حسین، معاون خصوصی ندیم بابر، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ سید زبیر گیلانی، سابق وزیرِ خزانہ شوکت ترین،گورنر اسٹیٹ بنک رضا باقر، چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی و سینئر افسران شریک ہوئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر