
ڈی جی رینجرز (سندھ)میجر جنرل عمر احمد بخاری نے آج سائیٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کراچی کا دورہ کیا ہے۔
ڈی جی رینجرز کی جانب سے دہشتگردی کےخاتمے، امن وامان کی بحالی اور سیکورٹی انتظامات پر تاجروں کی جانب سے اظہار تشکر کیا گیا۔
دورہ میں ڈی جی رینجرز نے کہا ہے کہ کراچی میں امن وامان کی بحالی اوردہشتگردی کےخاتمےمیں سب نےساتھ دیا اور عوام بالخصوص تاجربرادری نے قانون نافذ کرنے والوں اداروں ک ابھرپور ساتھ دیا۔
انکا کہنا ہے کہ امن وامان کی صورتحال بہتر بنانے بالخصوص اسٹریٹ کرائم کے تدارک کے لیے موثر اقدامات کررہے ہیں۔
تاجروں کی جانب سے ڈی جی رینجرز کو بتایا گیا کہ قانون نافذ کرنے والےاداروں کے شانہ بشانہ جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے جبکہ ممران نے ڈی جی رینجرز کو ایسوسی ایشن کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے بھی آگاہ کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے آفس کا دورہ میں ایسوسی ایشن کے ممبران سے ملاقات کی تھی اور اس موقع پر کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری کے ممبران نے ڈی جی رینجرز کے اقدامات کو سراہا اور تعاون کا یقین دلایا گیا تھا۔
دورے میں ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر احمد بخاری کا کہنا تھا کہ کراچی شہر میں قیام امن کے بعد دہشت گردی، بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں نمایاں کمی آئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News