Advertisement
Advertisement
Advertisement

مشرف غداری کیس،اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار

Now Reading:

مشرف غداری کیس،اسٹاک مارکیٹ مندی کاشکار
مشرف غداری کیس

مشرف غداری کیس کےفیصلےکااثرپاکستان اسٹاک مارکیٹ پربھی ہواہے۔ کاروباری ہفتےکےچوتھے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی۔

  مشرف غداری کیس میں پاکستان کےسابق صدراورڈکٹیٹرپرویزمشرف  کوسزائےموت کےفیصلےکےبعد کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدترین مندی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 41 ہزار سے واپس 40 ہزار پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

جمعرات کے روز دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 350 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد انڈیکس 41 ہزار 249 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

تاہم دن گزرنے کے ساتھ ساتھ انڈیکس کی سطح نیچے آتی گئی اور 11 سو پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ بدترین مندی کے بعد 100 انڈیکس 40 ہزار 500 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 948 پوائنٹس کمی سے 40 ہزار 655 پوائنٹس پر بند ہوا۔ یہ انڈیکس میں 2.33 فیصد کی شدید مندی ہے۔

Advertisement

سابق صدرکو سزائےموت کاحکم،اسٹاک مارکیٹ کوبریک لگ گئی

مارکیٹ میں 11 ارب روپے مالیت کے 35.95 کروڑ شیئرز کا کاروبار کیا گیا، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 150 ارب روپے ڈوب گئے۔

واضح  رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے زبرست تیزی دیکھی جارہی ہے۔ گزشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 184 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار 916 پوائنٹس پر بند ہوا۔

تاہم  سابق صدر  جنرل پرویز  مشرف   کو  سزائے موت کے فیصلے  کے پہلے دن ہی اسٹاک مارکیٹ  میں  تیزی ایک دم رک   گئی تھی ۔

ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے (9 سے 13 دسمبر کے دوران) انڈیکس کی بلند ترین سطح 41 ہزار 77 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 40 ہزار 170 پوائنٹس رہی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر