Advertisement
Advertisement
Advertisement

ای او بی آئی پینشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

Now Reading:

ای او بی آئی پینشن میں 2 ہزار روپے کا اضافہ
ای او بی آئی

وفاقی حکومت نے امپلائز اولڈ ایج بینیفٹس انسٹیٹیوشن(ای او بی آئی) کے تحت پینشن لینے والے افراد کی پینشن 6 ہزار 500روپے سے بڑھا کر 8 ہزار 500روپے کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اوور سیز پاکستانی زلفی بخاری نے (ای او بی آئی) پینشن میں 2 ہزار روپے اضافے کا اعلان   کرتے ہوئے کہا کہ نئے سال سے کم از کم پنشن 8 ہزار 500روپے ملے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ای او بی آئی پینشن کو 15 ہزار روپےتک لے کر جائیں گے۔ ای او بی آئی ملک کی خدمت کرنے والوں کے بڑھاپے کا ذمہ دار  ادارہ ہے۔

زلفی بخاری نے کہا کہ حکومت  وفاقی اداروں کے ماتحت عمارتوں کو استعمال میں لانا چاہتی ہے۔ اس مقصد سے ریونیو میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ای او بی آئی نے 21 ارب کا ریونیو جمع کیا۔ وزیر اعظم کو کمپنیوں میں کام کرنے والے ملازمین کی فکر ہے۔

Advertisement

اس حوالے سے وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر  جاری بیان میں کہا کہ پنشن میں اضافہ ریاست مدینہ کی جانب ایک اور اہم قدم ہے۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال میں ای او بی آئی کے  پنشنرز کو ملنے والی رقم 62 فیصد اضافے کے ساتھ 8500 روپےکردی ہے جس سے پنشنرز کو ریٹائرمنٹ کے بعد کے ایام میں مالی تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملےگی۔

Advertisement

وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اس سرمائے کاکثیرحصہ خود ادارے کی اصلاح سےحاصل ہورہاہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر اسد عمر نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں کہا کہ کم آمدنی والے ای او بی آئی کے پنشنرز کی پینشن میں 2 ہزار روپے ماہانہ اضافہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ پچھلے 15 ماہ میں مجموعی طور پر حکومت نے  ای او بی آئی پینشن میں 62 فیصد اضافہ کیا  ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر