
نیشنل الیکٹرک پاورریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیاگیاجس کے بعد بجلی ایک روپے 56 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ہے۔
نیپرا کاکہناہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافےکےبعد صارفین پر 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑجائے گا۔
نیپرا کے مطابق قیمتوں میں اضافہ اکتوبرکی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا ہےجس میں پانی سے 25.48 فیصدبجلی پیدا کی گئی، مقامی گیس سے 12.17 فیصد، درآمدی ایل این جی سے 25.41 فیصد بجلی پیدا کی گئی جبکہ اکتوبر میں ہائی اسپیڈ ڈیزل سے بجلی پیدا نہیں کی گئی۔
نیپرا حکام کی جانب سےدعویٰ کیاگیا ہےکہ کمپنیوں کی نقصانات کے حوالےسے کارکردگی بہتر ہوئی ہے۔
چیئرمین نیپرا نے بجلی کے ترسیلی نظام پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئےکہاکہ جتنا زوربجلی پیداکرنے پرلگایا اتنا اس کی ترسیل پہ لگاتے تومسائل نہ ہوتے، کے الیکڑک پلانٹ لگارہا مگراین ٹی ڈی سی بجلی کی ترسیل کا معاہدہ کرنے کو تیار نہیں۔
انہوں نے کہاہےکہ ہم ہرطرح سے صارفین کو دبا رہے ہیں کہ سانس ہی نہ لے سکیں، صارفین نے 960 میگاواٹ کے سولر پینل لگالئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو صارفین برداشت کرسکتے ہیں وہ سسٹم سےنکل رہے ہیں، بجلی صارفین اب سولر پینلزلگا رہے ہیں، میں جب سے آیا ہوں یہی دیکھ رہا ہوں کہ بجلی کی قیمت بڑھ رہی ہے، کبھی تو ایسا ہوکہ سی پی پی اے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کرے۔
دورسری جانب سی پی پی اے حکام نے کہاکہ گیس نہ ہونے کی وجہ سے فرنس آئل سے بجلی پیدا کر رہے ہیں، پاور سیکٹر کی گیس ڈیمانڈ 300 ایم ایم سی ایف ڈی ہے جس میں سے ہمیں صرف 180 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔
سی پی پی اے حکام نے بتایاکہ سردیوں میں پن بجلی بھی بہت کم پیدا ہو رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News