اسٹاک مارکیٹ کاپہلےروز مثبت آغاز
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز کا آغاز مثبت رجحان سےہواہے۔
تفصیلات کے مطابق پیرکےروزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 40 ہزار 721 کی سطح پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 46 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔
یاد رہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ جمعے کے روز کاروبار کے مثبت آغاز سے 100 انڈیکس 9 ماہ میں پہلی بار 40 ہزار سات سو پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا تھا۔
جمعے کے روز مارکیٹ کےآغاز میں 40,714.23 اور پہلے ایک گھنٹے میں 48 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج،ایک ہفتےمیں 1444پوائنٹس کااضافہ
اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 49,526,650 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 2,057,358,970 پاکستانی روپے رہی۔
گزشتہ روز بھی کاروبار کا آغاز مثبت روجحان سے ہوا تھا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
