Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت خزانہ کا رواں سال ترسیلاتِ زر 24 ارب ڈالر تک پہنچانے کا اعلان

Now Reading:

وزارت خزانہ کا رواں سال ترسیلاتِ زر 24 ارب ڈالر تک پہنچانے کا اعلان
وزارت خزانہ

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں ترسیلات زر 11.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ سال کے اختتام تک ترسیلات زر کا حجم 24 ارب ڈالر کے ہدف تک پہنچ جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے حکومتی اقدامات اور گذشتہ پانچ سالوں کے اعداد و شمار کو سامنے رکھتے ہوئے جاری مالی سال کے دوسرے وسط میں ماہ رمضان اور عید الفطر کے تہوار کی وجہ سے ترسیلات زر کی آمد میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اور 24 ارب ڈالر ترسیلات زر کا ہدف آسانی سے عبور ہو جائے کا امکان ہے۔

ترجمان وزارت خزانہ نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانیوں نے دسمبر 2019ء میں 2.097  ارب ڈالر کی ترسیلات زر پاکستان بھجوائیں جبکہ اس سے پچھلے ماہ نومبر2019ء کے مہینے میں ترسیلات زر کا حجم1.819 ارب ڈالر رہا تھا۔

تر جمان وزارت خزانہ نے یہ بھی کہا کہ پاکستانی کے خلیجی ریاستوں کے ساتھ تعلقات میں نمایاں بہتری سے وہاں کے کاروباری طبقے کا پاکستانی افرادی قوت پر اعتماد بڑھا ہے جس کی وجہ سے ان ممالک میں پاکستانی افرادی قوت کی مانگ اور کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

حکومت کے اقدامات سے معیشت استحکام کی جانب گامزن ہے، وزارت خزانہ

Advertisement

  اپنے بیان میں تر جمان وزارت خزانہ کا کہنا تھا کہ دسمبر2019ء سے بیرون ملک سے ایک سو ڈالر سے زائد اور دو سو ڈالر سے کم ترسیلات زر پاکستان بھجوانے پر اٹھنے والے دس سعودی ریال کے برابر لاگت کے مساوی رقم واپس کی جائے گی۔اسی طرح دو سو ڈالر یا اس سے زائد حجم کی ترسیلات زر کے پاکستان بھجوانے پر بیس سعودی ریال کے برابر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

تر جمان وزارت خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ ترسیلات زر میں اضافہ کے لیے حکومتی اقدامات بالخصوص ٹی ٹی چارجز سکیم کے تحت ترسیلات وطن بھجوانے پر اٹھنے والے اخراجات کی واپسی، ادائیگیوں کے نظام میں خاطر خواہ بہتری، سعودی عرب کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ویزا میں نرمی اور افرادی قوت کی بیرون ملک کھپت میں گذشتہ سال جنوری دسمبر کی382,000 کی تعداد کی نسبت امسال625,000 تک اضافہ سے ترسیلات زر کی پاکستان آمد میں آنے والے مہینوں میں مزید اضافہ ہو گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


2 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت مستحکم
سونا آج بھی مہنگا؛ قیمتیں ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں
شہریوں پر مہنگائی کے نئے بوجھ، اخبارات اور صحت کی سہولیات سب سے زیادہ مہنگی
اسٹاک مارکیٹ میں تیزی؛ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار کی نئی تاریخی حد عبور کر گیا
ڈیجیٹل پاکستان کی جانب اہم قدم، حکومت کا نیشنل سپر ایپ لانچ کرنے کا فیصلہ
تنخواہ دار طبقہ ایف بی آر کے ریڈار پر آ گیا، دو ماہ میں 15 ارب روپے اضافی وصولی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر