Advertisement
Advertisement
Advertisement

سی پیک دو ملکوں کے درمیان شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم

Now Reading:

سی پیک دو ملکوں کے درمیان شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم
کارکردگی

Prime Minister Imran Khan chairs meeting of the Federal Cabinet at PM Office Islamabad on 16th April, 2019

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک دو ملکوں ملکوں کے درمیان کثیرجہتی شراکت داری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

اسلام آباد میں ترقیاتی منصوبوں میں پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے تیزرفتار بنیادوں پر مکمل کئے جانے چاہئیں۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ اس سلسلے کے آئندہ منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مشاورتی عمل کے ذریعے حتمی شکل دی جانی چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک دو ملکوں میں سماجی شعبے خصوصاً غربت کے خاتمے اور زراعت کے فروغ کے شعبوں میں چین کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھایا جانا چاہیے۔

وزیراعظم نے سی پیک اتھارٹی کو ہدایت کی کہ راہداری کے دوسرے مرحلے کے تحت مختلف منصوبوں پرعملدرآمدکی رفتارتیز کی جائے۔

Advertisement

سی پیک پر ایلس ویلز کے بیان پر پاکستان کا ردعمل

انہوں نے مزید کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے آئندہ اجلاس میں ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے درکارمدت، درپیش رکاوٹوں اورمستقبل کے لائحہ عمل کے حوالے سے انہیں بریفنگ دی جائے۔

اجلاس کے شرکاء کو چین پاکستان اقتصادی راہداری کے پہلے مرحلے میں توانائی، شاہراہوں، ریلوے نیٹ ورک کے شعبوں اور گوادرپورٹ اور راہداری کے دوسرے مرحلے کے منصوبوں سے آگاہ کیاگیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ توانائی اورشاہراہوں کے نیٹ ورک کے شعبوں میں زیادہ ترمنصوبے مکمل کرلئے گئے ہیں جبکہ گوادرپورٹ اور ایئرپورٹ کے منصوبوں پر مرحلہ وار کام جاری ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں تھنک ٹینک کی ایک تقریب سے خطاب میں ایلس ویلز نے اسلام آباد سے سی پیک میں شمولیت کے فیصلے پر نظرثانی کا کہا تھا اور چین کے ون بیلڈ ون روڈ انیشی ایٹو منصوبے پر تنقید کی تھی۔

انہوں نے الزام عائد کیا تھا کہ سی پیک منصوبوں میں شفافیت نہیں، پاکستان کا قرض چین کی فنانسنگ کی وجہ سے بڑھ رہا ہے۔

Advertisement

سی پیک پر الزامات لگاتے ہوئے سفیر ایلس ویلز کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک کی جانب سے بلیک لسٹ کی گئی کمپنیوں کو سی پیک میں ٹھیکے دیئے گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر