Advertisement
Advertisement
Advertisement

قاسم سلیمانی جاں بحق،تیل کی قیمتیوں میں اضافہ

Now Reading:

قاسم سلیمانی جاں بحق،تیل کی قیمتیوں میں اضافہ
عراق میں

عراق میں امریکی فضائی حملےمیں قدس فورس کےسربراہ کی ہلاکت کےبعدعالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں  اضافہ ہوگیاہے۔

عراق میں امریکی فضائی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے سربراہ میجر جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کےبعدایشیامیں اسٹاک مارکیٹ میں ملاجلارجحان دیکھاگیاجبکہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

امریکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراق میں امریکی فضائی حملے کے بعد شنگھائی اور ہانگ کانگ میں بینچ مارکس میں کمی، آسٹریلیا اور کچھ جنوب مشرقی ایشیائی مارکیٹس میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ جاپانی مارکیٹیں بند ہوگئیں۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں اضافہ

امریکی آن لائن فاریکس اونڈا کے جیفری ہیلے نے ایک رپورٹ میں کہا کہ سرمایہ کاروں میں بڑے پیمانے پر جغرافیائی و سیاسی غیریقینی پیدا ہوگئی ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.3 فیصد کمی کے ساتھ 3،706.73، ہانگ کانگ کا ہینگ سیکنگ 0.2 فیصد کمی کے 28،482.88 پر پہنچا جب تائیوان اور سنگاپور میں بھی انڈیکس میں کمی آئی۔

دوسری جانب ملائیشیا اور انڈونیشیا کی مارکیٹس میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔

عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت بتانے والا برینٹ کروڈ 3 ڈالر کے قریب عارضی اضافے کے بعد لندن میں 2.14 ڈالر اضافے کے بعد 68.39 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبیو ٹی آئی) میں خام تیل 1.68 ڈالر یا 2.8 فیصد اضافے کے 62.86 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گیا جو یکم مئی کے بعد سب سے زیادہ اضافی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


3 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر