Advertisement
Advertisement
Advertisement

چکی مالکان کاچکیاں بندکرنےکااعلان

Now Reading:

چکی مالکان کاچکیاں بندکرنےکااعلان
آٹا بحران

 ملک میں آٹا بحران کامسئلہ شدت اختیارکرنےلگاہے،چکی اونرز ایسوسی ایشن نے لاہور میں چکیاں بند کرنےکااعلان کردیاہے۔

آٹا بحران پر چکی اونرزایسوسی ایشن کےحکام کا کہنا ہےکہ انتظامیہ کےساتھ مذاکرات ہونے کے باوجود چھاپے مارے گئے۔

حکام آٹا چکی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کےاقدام پرغیرمعینہ مدت کے لیے چکیاں بند کر رہے ہیں۔

دوسری جانب فیصل آباد میں آٹے کی فروخت کے لیےسیلز پوائنٹس بڑھادیئےگئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں آٹے کے تھیلوں کی سپلائی 14 ہزارسے بڑھا کر 21 ہزار کر دی گئی ہے۔

Advertisement

فوڈ کنٹرولرکاکہناہےکہ آٹا چکیوں کو بھی سرکاری گندم کا کوٹہ بحال کر دیا گیا ہے، چکیوں سے عوام کو آٹا 45 روپے فی کلو ملے گا۔

واضح رہےکہ چند روزسےملک بھرمیں آٹے کا بحران ہے اور کراچی، حیدر آباد، لاہور، کوئٹہ اور پشاور سمیت مختلف شہروں میں آٹے کی قیمت 70 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
ایف بی آر کا بڑا اقدام؛ ٹیکس چوری کرنے والے جیولرز کا ڈیٹا جمع، نوٹسز جاری
سونا کتنا مہنگا؟ قمیت میں مزید اضافہ ریکارڈ
آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟ جانئے
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر