جاپان پاکستان کوسالانہ 30 ملین ڈالرامداد فراہم کررہاہے،حماداظہر

وفاقی وزیربرائےاقتصادی اُمورحماد اظہرکاکہناہےکہ ایف اےٹی ایف پرجاپان کی حمایت حاصل ہےاورامیدہے ہماری سفارشات کی روشنی میں عنقریب پاکستان کانام گرے لسٹ سےہٹالیاجائےگا۔
وفاقی وزیرحماد اظہرنےٹوکیومیں انٹرویو دیتےہوئےکہا جاپان پاکستان کوسالانہ تیس ملین ڈالرکی اقتصادی امداد فراہم کررہا ہے جبکہ جاپان کی جانب سے پاکستان کے لیے ین لون میں ماضی کے مقابلے میں کافی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے لیے جاپانی قیادت سے بات کی ہے۔
حماد اظہر کامزیدکہناتھاکہ ایف اےٹی ایف پر جاپان کی حمایت حاصل ہے جبکہ پاکستان نے بھی کافی ہوم ورک کرلیا ہے اور امید ہے ہماری سفارشات کی روشنی میں عنقریب پاکستان کا نام گرے لسٹ سے ہٹا لیا جائے گا۔
وفاقی وزیر حماد اظہرکامزیدکہناتھاکہ چین کےساتھ پاکستان کےتعلقات پرجاپان کوکوئی اعتراض نہیں ہے، ہم دونوں ممالک کے ساتھ بہترین تعلقات کے خواہاں ہیں ۔
تہران واشنگٹن کشیدہ صورتحال پربات چیت کرتےہوئےحماداظہرنےمزید کہا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان جنگ کے مخالف ہیں تاہم کسی بھی صورت میں پاکستان کسی جنگ کا حصہ نہیں بنےگابلکہ جنگ رُکوانے کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرے گا۔
ایک سوال کے جواب میں حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان میں دبئی طرز کا شہر تعمیر کرنے کا منصوبہ بھی زیرغورہےجبکہ پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی درآمد پربھی غورکررہےہیں تاکہ ماحول میں بھی بہتری ہو اور فیول کے استعمال میں بھی کمی واقع ہو ۔
حکومت کا اقتصادی اصلاحات کا ایجنڈا درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے، حماداظہر
وفاقی وزیرنےبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سالانہ بائیس ارب ڈالر کا زرمبادلہ بھیج کر اوورسیز پاکستانی معشیت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کررہے ہیں ۔
آرمی ایکٹ پرگفتگوکرتےہوئےوفاقی وزیرنےکہاکہ آرمی ایکٹ کی منظوری سے سیاسی استحکام میں اضافہ ضرور ہوگا لیکن حکومت پانچ سال آرمی ایکٹ کےبغیر بھی پورے کرسکتی تھی جو اس کا حق ہے آرمی ایکٹ کی منظوری اور حکومت کا مدت کا آپس میں کوئی تعلق نہیں ہے۔
حریم شاہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر حماد اظہرنےکہاکہ انہیں معلوم نہیں کہ حریم شاہ کی اگلی ویڈیو کس کے ساتھ آئے گی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News