Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستانی بینکوں کوانٹرنیشنل بزنس سےمحرومی کےخطرات درپیش ہیں،موڈیز

Now Reading:

پاکستانی بینکوں کوانٹرنیشنل بزنس سےمحرومی کےخطرات درپیش ہیں،موڈیز
امریکی معیشت کساد بازاری کے دہانے پر، موڈیز نے ٹرمپ کی پالیسیاں خطرناک قرار دے دیں

موڈیز

موڈیزانویسٹرزسروس کاپاکستان کوخبردارکرتےہوئےکہناہےکہ پاکستانی بینکوں کوانٹرنیشنل بزنس سےمحرومی کاسامناہوسکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی موڈیزانویسٹرزسروس نےخبردارکیاہےکہ اگر حکومت پاکستان جون تک اینٹی منی لانڈرنگ  اورکومبیٹنگ ٹیرارسٹ فنانسنگ ( سی ٹی ایف) ایکشن پلان کے نفاذ میں ناکام رہتی ہےتوپاکستانی بینکوں کوانٹرنیشنل بزنس سے محرومی کا سامنا کرنا ہوسکتا ہے کیوں کہ پھر انھیں گلوبل ٹرانزیکشن کے لیے زائد قیمت ادا کرنی ہوگی۔

موڈیزنےجاری کی گئی رپورٹ میں کہاہےکہ ایف اے ٹی ایف کا اعلان پاکستانی بینکوں کے لیے کریڈٹ نگیٹیو(منفی ) ہے کیونکہ اس میں بینکوں کی فارن کرنسی کلیئرنگ سروسز کے ساتھ ان کے فارن آپریشنز سے متعلق پابندیوں پر بھی سوالات اٹھائےگئےہیں۔

ایف اے ٹی ایف نےخبردارکیاتھاکہ اگر پاکستانی حکومت،ریگولیٹری باڈی اورمالیاتی نظام کے دیگر اسٹیک ہولڈرز جون 2020 تک ایکشن پلان کی تعمیل میں ناکام رہتے ہیں تو وہ اپنے رکن ممالک سے کہے گا کہ وہ پاکستان سے بزنس ٹرانزیکشن کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

واضح رہے کہ رواں ماہ  کےاوائل میں ایف اے ٹی ایف نے جون 2018 کے ایکشن پلان برائے اے ایم ایل اور سی ٹی ایف کی تاریخ تکمیل میں جون 2020 تک توسیع کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر