Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، غیر ملکی سرمایہ کار

Now Reading:

وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، غیر ملکی سرمایہ کار
مودی

غیر ملکی وفد کی جانب سے موجودہ حکومت کی سرمایہ کار دوست پالیسیوں کو سراہا گیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے، مشیر خزانہ, گورنر اسٹیٹ بینک اور مشیر تجارت بھی ملاقات میں شریک رہے۔

وفد کی پاکستان میں طویل مدتی سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ پاکستان نے غیر ملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کیا ہے۔

ملاقات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع دیکھ رہے ہیں۔

وفد کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل پاکستان کا وژن سرمایہ کاری کی راہ میں بڑی کامیابی ہے اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

Advertisement

ملاقات میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان لامحدود مواقعوں کی سرزمین ہے، خاص طور پر نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع موجود ہیں اور نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی کےلئے سب سے بڑا منصوبہ شروع کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کامیاب جوان پروگرام کے ذریعے نوجوانوں کے لئے روزگار پیدا ہوگا اور ہنر مند پاکستان پروگرام سے بھی غربت کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

کورونا وائرس: پاک افغان باڈر سیل

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کے پسماندہ طبقات کے لئے احساس پروگرام کا دائرہ کار وسیع کیا گیا ہے جبکہ معاشرے کے غریب اور نظرانداز طبقات کو ریلیف فراہم کیا جا رہا ہے۔

عمران خان نے ملاقات میں غیرملکی سرمایہ کاروں کے وفد کو بتایا کہ پچھلا سال معیشت کے استحکام کے حوالے سے چیلنجنگ تھا اور استحکام کے حصول کے بعد توجہ اب سماجی و اقتصادی نمو کی طرف ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان بین الاقوامی سرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے جبکہ پاکستان طویل مدتی سرمایہ کاری کے لئے پرکشش ملک کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے، ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں پاکستان کی رینکنگ 28 درجے بہتر ہوئی۔

Advertisement

وزیر اعظم کی جانب سے سرمایہ کاروں کو کاروباری منصوبوں میں مکمل مدد اور سہولت کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
درآمدات بند ہونے سے سونے کی قیمت میں ایک ماہ میں کتنا اضافہ ہوا؟
پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری اصلاحاتی اقدامات کا عالمی اعتراف ہے، وزیرِ خزانہ
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
سونے اور چاندی کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا مزید کتنا اضافہ؟
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو گئے
کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی مزید مہنگی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر