Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی سیکرٹری کامرس کی وزیراعظم سے ملاقات

Now Reading:

امریکی سیکرٹری کامرس کی وزیراعظم سے ملاقات
امریکی سیکرٹری

امریکی سیکرٹری کامرس کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان میں سرمایہ کاری سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت کے معاملے پر بات چیت بھی کی گئی۔

ملاقات میں شاہ محمودقریشی، عبدالرزاق داؤد، سیکرٹری خارجہ، ندیم بابر، علی جہانگیر صدیقی بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔

قبل ازیں امریکی سکریٹری تجارت و لبرراس کی مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی ملاقات ہوئی ہے۔

Advertisement

ملاقات میں امریکی سیکرٹری تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ تعمیری تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا جبکہ مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے امریکی تعاون کی تعریف کی۔

لاھور: سفاری پارک میں شیروں کے حملے میں نوجوان ہلاک

اس موقع پر مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری کے سازگار مواقع مزید امریکی سرمایہ کاروں  راغب کریں گے۔

دوسری جانب ‏امریکی وزیرتجارت والبرراس کی وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن عمر ایوب سے ملاقات بھی ہوئی جس کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ‏امریکی وزیر تجارت تجارتی، کاوباری تعاون کے فروغ کے لئے وفد کی قیادت کررہے ہیں جبکہ وفاقی وزیر کی جانب سے توانائی سیکٹر اور اس میں اصلاحات کا جائزہ بھی پیش کیا گیا ہے۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ‏امریکی کمپنیوں کے لئے پاکستان میں بجلی پیداوار، ترسیل، تقسیم میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں اور بتایا کہ ‏امریکا پاکستان میں ری نیوایبل توانائی،مصنوعی ذہانت، پن بجلی میں سرمایہ کاری کرسکتا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ‏دورہ پاکستان کےساتھ تجارتی روابط بڑھانےکی خواہش کا اظہار ہے جس سے ‏پاک امریکا روابط تجارت بڑھانے میں مددگار ثابت ہونگے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پیٹرولیم ندیم بابر نے کہا کہ  پاکستانی مارکیٹ میں ایگزون موبل کی دوبارہ آمد خوش آئند ہے، ایگزون موبل کی پاکستان آمد کے بعد مزید امریکی کمپنیاں ایگزون کی پیروی کرسکتی ہیں۔

ندیم بابر نے کہا کہ پاکستان میں انفراسٹرکچر کی ترقی، تیل و گیس کی تلاش، پیداوار میں سرمایہ کاری کے مواقع ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایک ہفتے میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 2.10 کروڑ ڈالر کا اضافہ
سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح سے نیچے آگئی
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پیٹرولیم مصنوعات مہنگی ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
ایف بی آر کا انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی مدت میں توسیع سے انکار، رات 12 بجے تک کی مہلت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر