Advertisement
Advertisement
Advertisement

فروری کے پہلے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ

Now Reading:

فروری کے پہلے ہفتہ میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ
مہنگائی کی شرح

روز بروز بڑھتی مہنگائی نے کردیا ہے  عوام کو پریشان فروری کے پہلے ہفتہ میں مہنگا ئی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال 2019-20ء کے دوسرے ماہ (فروری 2020ء ) کے پہلے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.48 فیصد اضافہ ریکار ڈ کیا گیا۔

پاکستان بیور و شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق 6 فروری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران کیلے ،لہسن ،پیاز ،چینی ،مسٹرڈ آئل ، گڑ، باسمتی چاول، اری چاول ،دال مسور ،دال مونگ ،خوردنی تیل، چائے،بیف،مٹن، ویجی ٹیبل گھی ، سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ، ٹماٹر،آلو،زندہ مرغی، انڈے، ایل پی جی ،دال ماش، چنے کی دال ،آٹا ،سمیت 8اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی، گورنر اسٹیٹ بینک

ادارہ شماریات کے مطابق پیٹرول ، ہائی سپیڈ ڈیزل، مٹی کاتیل ،بجلی کے نرخ ،گیس نرخ ،گندم،تازہ دودھ ،دھی،ملک پاؤڈر، روٹی سادہ ،سرخ مرچ، بجلی کا بلب ، سگریٹ،نمک ، صابن ، سمیت 27 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

Advertisement

گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزار آمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزارآمدنی ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.42، 0.35،0.28 اور 0.09 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل گذشتہ ماہ گورنر اسٹیٹ بینک  رضا باقر نے کہا تھا کہ رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان  کے گورنر رضا باقر نے آئندہ دو ماہ  کے لیے مالیاتی پالیسی کا اعلان کیاجس کے تحت  شرح سود کو 13.25 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے۔

اس موقع پر گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ دیگر ممالک کے مقابلے میں پاکستان میں شرح سود زیادہ نہیں ہے۔

 رضا باقر کا کہنا تھا کہ سپلائی بہتر ہونے سے مہنگائی میں کمی متوقع ہے،رواں سال مہنگائی کی شرح 11 سے 12 فیصد رہے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر