
انٹرنشنل مانٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی وفد قرضے کی تیسری قسط کے لئے پاکستان پہنچے گا۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کا جائزہ وفد کل پاکستان پہنچے گا جبکہ 54 کروڑ ڈالر کی تیسری قسط کے لئے مذاکرات 3 فروری کو ہوں گے۔
وفد توانائی اور ٹیکس اصلاحات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لے گا۔
پاکستان کے لئے 54 کروڑ ڈالر قرضے کی تیسری قسط کے لئے آئی ایم ایف کا جائزہ وفد کل پاکستان پہنچے گا جبکہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 3 فروری کو ہوں گے۔
آئی ایم ایف سے 45 کروڑ کی اگلی قسط متوقع
آئی ایم ایف وفد مذاکرات میں پاکستانی معیشت کا سہ ماہی جائزے لے گا، آئی ایم ایف حکام مختلف وزارتوں اور محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لے گا۔
آئی ایم ایف وفد توانائی اور ٹیکس اصلاحات کا جائزہ لے گا۔آئی ایم ایف وفد مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور وزیر اقتصادی امور حماد اظہر سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔
آئی ایم ایف وفد حکومتی معاشی ٹیم سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔اب تک پاکستان کو آئی ایم ایف سے 2 اقساط میں ایک ارب 44 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔
یاد رہے کہ معاشی کارکردگی کاجائزہ لینے کیلئے آئی ایم ایف کا وفد گزشتہ ماہ پاکستان آیا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کے تمام اہداف تمام واضح مارجن کے ساتھ پورے کئے ہیں۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے پاکستان کی کارکرردگی کو اطمینان بخش قراردیا ہے، آئی ایم ایف سے قرض کی قسط ملنے کے بعد پاکستان کے زرمبادلہ ذخائرمیں مزید اضافہ ہوگا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے قرض پروگرام کی دوسری قسط کے اجراء کیلئے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس انیس دسمبر کو واشنگٹن میں ہوا جس میں پینتالیس کروڑ ڈالر قرض کی دوسری قسط کی منظوری دی گی۔
اجلاس میں معاشی جائزے کی رپورٹ پر غور کیاجائے گا جبکہ پروگرام کے تحت مالی ضروریات کی یقین دہانیوں پر عمل کرایا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News