
ڈنمارک کی کمپنی نے پاکستان میں ونڈ ٹربائن بنانے والی فیکٹری لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں قائم عالمی کمپنی کے وفد نے وزیر توانائی عمر ایوب سے ملاقات کی۔
ملاقات میں توانائی کے شعبے سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیاگیا ۔
ڈنمارک کی کمپنی نے پاکستان میں ونڈ ٹربائن بنانے والی فیکٹری لگانے کا فیصلہ کرلیا ۔ کمپنی کی جانب سے اس سلسلے میں گراؤنڈ ورک کا آغاز کردیا گیا ہے۔
غیر ملکی کمپنی ٹیکنالوجی کی منتقلی سمیت مینوفیکچرنگ کی سہولیات کے قیام پر کام کرے گی۔
اس موقع پر وزیر توانائی عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ونڈ انرجی کے شعبے میں غیر ملکی کمپنیوں کے لیے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ غیر ملکی کمپنیاں پاکستان میں مصنوعات تیار کرکے دیگر ممالک کو برآمد کرسکتی ہیں۔
عمر ایوب نے مزید کہا کہ اسپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کے لیے مکمل پیکجز فراہم کئے جارہے ہیں۔حکومت نے متبادل ذرائع سے بجلی پیدوار کا ہدف چار فیصد سے بڑھا کر تیس فیصد مقرر کیاہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ ماہ وفاقی حکومت کی جانب سےمہنگائی کے ستائے شہریوں کو سستی بجلی فراہم کرنے کا منصوبہ بنانے کا اعلان کیا گیاتھا ۔
وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے سینیٹ اجلاس میں بتایا تھا کہ حکومت نے صارفین کو سستی بجلی فراہم کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی کا حصہ بڑھانے پرتوجہ مرکوز کر رکھی ہے۔
وفاقی وزیر نے ایوان کو بتایا کہ حکومت قابل تجدید توانائی کے منصوبے متعارف کرا کر بجلی کی قیمت چار روپے35 پیسے فی یونٹ پر لانے کی کوشش کررہی ہے۔
عمر ایوب نے ایوان کو مزید بتایا کہ گزشتہ حکومتوں نے قابل تجدید وسائل کو بروئے کار لانے کے بجائے مہنگے آر ایل این جی منصوبوں کو ترجیح دی تھی ۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News