Advertisement
Advertisement
Advertisement

کوروناوائرس : اسٹاک مارکیٹ بند کرنےوالادنیاکاپہلا ملک

Now Reading:

کوروناوائرس : اسٹاک مارکیٹ بند کرنےوالادنیاکاپہلا ملک
فلپائن اسٹاک مارکیٹ

فلپائن میں کوروناوائرس کےخدشےکےپیش ِنظراسٹاک مارکیٹ بند کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فلپائن میں اسٹاک مارکیٹ غیرمعینہ مدت کےلیےبند کردی گئی ہے،جس کےبعد وہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہےجہاں کورونا کے باعث اسٹاک مارکیٹ بند کی گئی ہے۔

فلپائن نےاسٹاکس، کرنسی اوربانڈز کی ٹریڈنگ روک دی ہے۔ جبکہ کیپیٹل ریجن میں ایک ماہ کا لاک ڈاؤن نافذ کردیاہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ فلپائن اسٹاک مارکیٹ میں 20 فی صد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

دوسری جانب آج ایشیائی حصص بازاروں میں معمولی میں تیزی دیکھی گئی، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 82 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، ہانگ کانگ انڈیکس میں 222 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں بھی معمولی تیزی آئی، جبکہ امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس کا اختتام شدید مندی پرہوا۔

Advertisement

دنیابھرکومتاثرکرنےوالےمہلک کوروناوائرس نےعالمی معیشت کوبڑادھچکادیاہے۔ دنیابھرکی عالمی منڈیوں میں  مندی کارجحان ہے  کئی ممالک کی اسٹاک مارکیٹس کریش کرچکی ہیں ۔

واضح رہے کہ  کورونا وائرس دنیا کے 162 ملکوں تک پھیل گیا جس سے 7 ہزار 100 سے زائد افراد ہلاک اور 1 لاکھ 82 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 79 ہزار سے زائد ہو گئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے سونے کی تجارت پر عائد پابندی ختم کردی
دس سال میں پاکستان کا قرض چار گنا بڑھ کر جی ڈی پی کے 71 فیصد تک پہنچ گیا
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج، 9 نکاتی ایجنڈے پر غور متوقع
وفاقی حکومت نے پہلی سہ ماہی میں 515 ارب روپے کا نیا قرض حاصل کرلیا
سونے کی قیمت میں پھر بڑی کمی، فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟
کراچی سمیت ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اچھی خبر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر