سعودی عرب کی جانب سے قیمتوں میں کمی کےعالمی معیشت پرمنفی اثرات دیکھنےمیں آرہےہیں۔ عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 30 فی صد تک کم ہو گئی۔
غیر ملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کےمطابق دنیامیں سب سے زیادہ تیل برآمد کرنے والے ملک سعودی عرب نے ہفتے کے اختتام پر اس وقت اپنے تیل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیاجب جمعے کو وہ روس کو اس بات پررضامند کرنےپرناکام ہو گیا کہ ماسکو اپنے تیل کی پیداوارمیں تیزی سے کمی لائے۔
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت گرنےکےبعدمیں پیرکو برینٹ آئل کےفیوچرزکی حد گر کر 35.84 امریکی ڈالرفی بیرل ہو گئی۔
دوسری جانب تیل کی قیمتیں گرنےکے بعدایشیاکی مارکیٹوں میں مندی کارحجان دیکھاجارہاہے۔
ٹوکیواسٹاک میں شدید مندی دیکھی جارہی ہے، تیل کی قیمت میں5 فی صدسےزائد کی کمی آگئی۔امریکا، آسٹریلیا ،ہانگ کانگ اورشنگھائی اسٹاکس بھی بیٹھ گئیں۔
ویسٹ ٹیکساس کےسودے 32 اور برینٹ 36 ڈالر فی بیرل پر فروخت ہوئے۔
قیمتیں سعودی عرب کی جانب سےایشیا، یورپ اورامریکا کے لیے تیل کی فی بیرل قیمت 6 سے 7 ڈالر گھٹانے کےبعد کم ہوئیں۔
سنگاپورمیں خام تیل کی قیمت میں مزیدکمی دیکھی گئی، دوران ٹریڈنگ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 32 فیصدسےزائد گرگئی۔
ڈبلیو ٹی آئی خام تیل قیمت 28 ڈالر کی سطح سے نیچے آگئی، دوران ٹریڈنگ برینٹ خام تیل 31 ڈالر 98 سینٹس پر موجود ہے۔
آسٹریلیا کی پروبس سیکیورٹیزمیں چیف انویسٹمنٹ آفیسرجوناتھن براٹ کاکہناتھاکہ ‘مجھے لگتا ہے کہ تمام پیش گوئی سامنے آگئی ہے، یہ ایک آرڈر حاصل کرنےکےلیےنچلی سطح پرجانےکی ریس لگتی ہے’۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
