
کوئٹہ میں خورونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافےکےبعدآلوکی قیمت 10روپے بڑھ گئی، فی کلو قیمت 40 روپےہوگئی ہے۔
تفصیلات کےمطابق پیازکی قیمت میں بھی 10روپےکااضافہ،فی کلو قیمت 60 روپےہوگئی جبکہ ادرک اورلہسن کی فی کلوقیمت 400 روپےتک پہنچ گئی،ادرک اورلہسن قیمتوں میں اضافےسے قبل 320 روپےفی کلو تک میں فروخت کیاجارہاتھا۔
ذرائع کےمطابق سبزیوں کی قیمتوں میں اضافےکےبعدشملہ مرچ کی فی کلو قیمت 120 سےبڑھ کر 160روپےتک پہنچ گئی ہےجبکہ مٹرکی فی کلو قیمت 100 اوربھنڈی کی فی کلو قیمت 120روپےہوگئی ہے۔
ذرائع کےمطابق بکرےکاگوشت سرکاری نرخ 780روپےکی بجائےایک ہزارروپے فی کلومیں فروخت کیاجارہاہےجبکہ گائےکابغیر ہڈی کےگوشت کی سرکاری قیمت 480 روپےہے،اب یہ اضافےکےبعد 480 کے بجائے 560 روپےفی کلوتک بیچاجارہاہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News