
مشیر خزانہ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کل ہو گا جبکہ ای سی سی اجلاس میں صنعتوں کو بلوں کی مد میں ریلیف ملنے کا امکان بھی ہے۔
ذرائع کے مطابق کل ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم ریلیف پیکج کے تحت صنعتوں کو بجلی، گیس بلوں میں رعائیت دی جائے گی جبکہ وزارت صنعت و پیداوار کا چھوٹا کاروبار امدادی پیکج ایجنڈے میں شامل ہیں۔
حماد اظہر نے ٹویٹ میں واضح طور پر کہا ہے کہ ای سی سی اجلاس میں چھوٹا کاروبار امدادی پیکج کی منظوری دی جائے گی جبکہ چھوٹا کاروبا امدادی پیکج سے لاکھوں کاروبار فائدہ اٹھائیں گے۔
وفاقی وزیر حماد اظہر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وزارت صنعت و پیداوار کل ای سی سی میں “چھوٹا کاروبار امدادی پیکج” کا پہلا فیز پیش کرے گی جبکہ ای سی سی اور کیبنٹ سے منظور ہونے کے بعد لاکھوں چھوٹے کاروبار اور صنعتیں اس پیکج سے مستفید ہو سکیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ ریلیف پیکج کے دوسرے مرحلے میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کے لیے آسان قرضوں کی فراہمی بھی زیرِ غور ہے اور اگلے مرحلے میں کورونا وائرس سے شدید متاثر ہونے والے شعبہ جات کے لیے ترجیحی بنیادوں پر ریلیف اقدامات بھی اٹھائے جائیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News