Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا کے باعث مشکلات کے حل کیلئے وفاقی حکومت کا احسن اقدام

Now Reading:

کورونا کے باعث مشکلات کے حل کیلئے وفاقی حکومت کا احسن اقدام
وفاقی حکومت

وفاقی حکومت کی جانب سے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں موبائل یوٹیلیٹی اسٹور سرویس کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پر بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پہ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں موبائل اسٹورز کے ذریعے اشیاء خورو نوش فراہم کی جائیں گی جبکہ اسلام آباد کے ديهی علاقوں کے لئے 08 موبائل اسٹورز مختص کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس اقدام کا فیصلہ وزیرِ اعظم کے خصوصی ریلیف پیکج برائے کورونا کے تحت کیا گیا ہے، اگلے 2 ہفتوں تک ان موبائل یوٹیلیٹی اسٹورز کا دائرہ کار ملک بھر تک پھیلایا جائے گا۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا دائرہ کار ملک بھر تک محیط ہو گا اور اس اقدام کے تحت اشیاء ضروریہ سستے داموں فراہم کی جائیں۔

انہوں نے بتایا کہ حکومت اشیاء ضروریہ کی فراہم متاثر ہونے نہیں دے گی اور آٹا، چینی، دالیں اور گھی سستے نرخوں پر گلی گلی فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement

شیری رحمان بھی کورونا تشخیصی ٹیسٹ کٹ کی عدم فراہمی پر بول پڑیں

ان کا کہنا یہ تھا کہ عوام کورونا کے خلاف حفاظتی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے گھروں تک محدود رہیں کیونکہ عوام کی سہولت کے لئے 50 ارب کا پیکج منظور کیا گیا ہے اور لوگوں کے گھروں تک راشن وزیر اعظم کی ہدایت پر پہنچائیں گے۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کی انتظامیہ اورملک بھر کی ضلعی انتظامیہ گراں قدر خدمات انجام دے رہی ہے۔

انہؤن نے بتایا کہ بلوچستان کے دور دراز کے اضلاع میں ہفتے میں دو دفعہ ایران سے ضروری آنے کی اجازت ہو گی اور اس سلسلے میں ضروری حفاظتی تدابیر کا خیال رکھا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ بندشوں اور لاک ڈاؤن میں کمی کا فیصلہ صوبوں اور وزیر اعظم سے مشاورت کے بعد کیا جائے گا۔

دوسری جانب ایم ڈی یوٹیلیٹی اسٹورز کا کہنا تھا کہ پورے ملک میں چار ہزار یوٹیلٹی سٹورز ہیں، یوٹیلیٹی اسٹورز کی عوام تک رسائی کو بڑھانے کیلئے یہ اقدام کیا گیا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ راشن کی تقسیم سے متعلق مساجد اور اعلانات کے ذریعے عوام کو پیغامات پہنچائے جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سیلاب کے معاشی اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کیا جائے، وزیراعظم کا مطالبہ
آج سونے کی قیمت کیا رہی؟ جانیے
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تجارتی تعلقات میں نئی پیش رفت کی توقع
پاکستان کی مینوفیکچرنگ میں شاندار اضافہ، 37 ماہ کی بلند ترین سطح پر ترقی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر