
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں فیکٹریاں ،کمپنی کھولنے کیلئے کڑی شرائط عائد کردی ہے۔
تفیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سندھ میں فیکٹریاں ،کمپنی کھولنے کیلئے کڑی شرائط عائد کردی ہے جس سے ملازمین کی آمد کاوقت علیحدہ علیحدہ رکھاجائے ۔
ملازمین کی فہرست حکومت کو دیں،اور ان کیلئے ٹرانسپوٹیشن کی سروس خود فراہم کریں اگر کہیں کوروناکا شک ہواتوٹیسٹ کاخرچہ کمپنی مالک اٹھائے گا۔
وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کمپنیاں ملازمین کولانے لے جانے کی کی ذمہ دارہوں گی اور 40افرادکی بس میں صرف 13افراد سے زیادہ نہیں ہوں گے۔
اٹھارویں ترمیم کے بعد لا اینڈ آرڈر صوبوں کا اختیار ہے, فردوس عاشق اعوان
سندھ سرکار نے فیکٹریز اور کمپنیز کو کلیئر پیغام دیدیا ہے کہ اگر کام کرنا ہے توایس او پی پر سختی سے عمل کرنا ہوگا
کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیراعلی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کے پاس ٹیسٹ کٹس آگئی ہیں اور ہم ٹیسٹنگ تیزی سے بڑھائیں گے اور اب تک صوبے میں ٹیسٹنگ کی استعداد 1500 تک لے آئے ہیں جبکہ اس سے قبل 500 سے 600 ٹیسٹ ہورہے تھے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سماجی دوری اور احتیاطی تدابیر ہی اس بیماری سے بچاؤکا حل ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ’حیدر آباد میں تبلیغی جماعت کے 122 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جن میں سے 110 صحت یاب ہوچکے ہیں جس کے بعد انہیں اپنے آبائی اضلاع میں بھیجا جارہا ہے جبکہ ان میں چند غیر ملکی ہیں اور رائیونڈ انتظامیہ سے بات کرکے انہیں بھی واپس بھیجیں گے‘۔
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ میں آج پریس کانفرنس میں عوام کوپوری صورتحال سے آگاہ کروں گا۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں کورونا وائرس سے اموات کی شرح 2.4 ہے جبکہ سنندھ بے 5 ہزار افراد کو آئی سولیشن میں رکھا ہوا ہے۔
سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کراچی میں اسپتالوں جہاں کیسززیادہ ہو رہے ہیں ان کی صورتحال اور حکومتی اقدامات پر غور کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کی حکومت ہے اور ہم عوام کی خاطر کام کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News