
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت 12 ارب 7 کروڑ ڈالر ہوگئی۔
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ رواں ہفتے کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں ایک ارب کروڑ 18 کروڑ ڈالر کا ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ نئے اضافے کے بعد مرکزی بینک کے ذخائر کی مالیت12 ارب7 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔
کاروباری اداروں کیلئے بڑی خوشخبری، اسٹیٹ بینک کا اہم اعلان
اسٹیٹ بینک کی رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان کے کمرشل بینکوں کے پاس 6 ارب 39 کروڑ ڈالر کے ذخائر موجود ہیں۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 18 ارب 46 کروڑ ڈالر ہوگئی ہے۔
یاد رہے اس سے قبل کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے بڑھنے والی بے روزگاری پر قابو پانے اور کاروباری سرگرمیاں بحال رکھنے کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مراعاتی پیکج کا اعلان کردیا تھا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ مخصوص بندشوں کےذریعےعوام کومحفوظ بنانےاور نادار شہریوں کی دیکھ بھال کے کام میں توازن کی حکمت عملی کے تحت اسٹیٹ بنک نے آج کاروباری طبقے کیلئے مراعات کا اعلان کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News