Synopsis
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تیل پیدا کرنے والے ملکوں کی جانب سے پیداوار میں تاریخی کمی کے معاہدے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 6 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔
روس اور سعودی عرب میں تیل کی قیمتوں پر جاری سرد جنگ کی وجہ سے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تاریخی کمی ہوگئی تھی اور کورونا وائرس کی وجہ سے تیل کی طلب میں کمی نے اسے مزید کم کردیا تھا لیکن امریکا کی کوششوں کے بعد تیل پیدا کرنے والے ملکوں نے تاریخی معاہدے میں اپنی پیداوار میں 10 فیصد کمی کرنے کے معاہدے پر دستخط کیئے ہیں۔
تاریی معاہدے کے بعد عالمی منڈی مییں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 3 اشاریہ 9 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد فی بیرل 32.71 ڈالرز ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News