Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے لئے 84 کروڑ روپے کی منظوری

Now Reading:

وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے لئے 84 کروڑ روپے کی منظوری
چھوٹا کاروبار امدادی پیکیج

ای سی سی کی جانب سے وزیراعظم یوتھ بزنس لون اسکیم کے لئے 84 کروڑ روپے کے سبسڈی چارجز کی کو بھی منظور کرلیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی نے احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری دے دی ہے جبکہ  2.5 ارب روپے  کے رمضان پیکیج  کو بھی منظور کرلیا گیا۔

ماہ صیام  میں عوام کو ریلیف دینے کے لئے  2.5 ارب روپے  کے رمضان پیکیج کی منظوری  بھی دیدی گئی

یوٹیلیٹی اسٹورز پر 20 کلوآٹے کا تھیلا 800 روپے میں ملے گا، مشروبات پر 15 جبکہ بیسن پر 10 فیصد سبسڈی دی جائے گی ۔

ای سی سی کی جانب سے کارکے کیس میں لیگل فیس کی ادائیگی کے لئے 1.5 ملین ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

Advertisement

ای سی سی میٹینگ میں پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کے لئے 9 کروڑ روپے سے زیادہ کی سپلیمنٹری گرانٹ منظور، پنجاب رینجرز کے ہیلی کاپٹر کی مرمت کیلئے 50 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور اور پختوانخواہ میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے قیام ایڈوانس فنڈز جاری کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔

ای سی سی نے وزیراعظم ریلیف پروگرام کے تحت یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے 50 ارب روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی سستے داموں فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت بھی دے دی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق سمری پر فیصلہ موخر کردیا گیا جبکہ ای سی سی  کے کل ہونے والے اجلاس میں اس پر پھر غور  کیا جائے گا ۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
سونے کی قیمت میں آج پھر بڑا اضافہ؛ فی تولہ نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستانی بحری تاریخ کا اہم سنگ میل، سب سے بڑا کنٹینر جہاز ہچیسن پورٹ پر لنگر انداز
چین پر اضافی امریکی ٹیرف ، عالمی منڈیوں میں شدید مندی کا رجحان
بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باوجود زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر