Advertisement
Advertisement
Advertisement

5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان

Now Reading:

5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں پر لانے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے اعلان کیا ہے کہ 5 مئی کو پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں و چوراہوں پر لے آئیں گے اور ہر راست قدم اٹھائیں گے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر نے کہا کہ اس دوران حالات خراب ہونے کی تمام تر ذمہ داری صوبائی حکومت پر عائد ہوگی اور اگر صوبائی حکومت اس عمل کو بزور قوت دبانا چاہتی ہے تو ٹرانسپورٹرز کو گرفتاریوں کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

ارشاد بخاری نے یہ بھی کہا کہ صدر کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا تھا کہ موجودہ فیصلوں کی وجہ سے غریب ٹرانسپورٹرز اور ورکرز فاقوں سے دوچار ہوچکے ہیں، جب کہ صوبائی حکومت لاک ڈاؤن کرکے بین الاقوامی دنیا میں شہرت حاصل چاہتی ہے۔

کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے مزید کہا کہ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے لاک ڈاون 23 مئی تک بڑھا دیا جس کے بعد ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 5 مئی کو اپنی گاڑیوں کو چوراہوں پر لاکر کھڑا کرکے ہر راست اقدام اٹھائیں گے۔

Advertisement

گڈز ٹرانسپورٹرز کا وزیر اعظم سے ہوٹل اور مکینک کی دکانیں کھولنے کامطالبہ

یاد رہے اس سے قبل آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اونر ایسو سی ایشن کے رہنما اویس چوہدری نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا تھا حکومت عوام کو اشیائے خوردو نوش، غذائی اجناس اور ادویات کی فراہمی کے لیے گڈز ٹرانسپورٹرز کو سہولتیں فراہم کرے۔

اویس چوہدری نے کہا تھا  کہ  وزیر اعظم نے گڈز ٹرانسپورٹ کو بحال کرنے کا اعلان تو کردیا ہے لیکن ضروری اقدامات  کیے بغیر ٹرانسپورٹ سڑکوں پر نہیں لائی جاسکتی۔

Advertisement

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے صوبہ سندھ اور پنجاب میں مکمل جبکہ دیگر صوبوں میں جزوی لاک ڈاؤن ہے۔ بین الصوبائی آمد و رفت بھی معطل ہے اور تمام ایئرپورٹس بھی بند ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر